Akhbaar Latest News

پی پی ایل اے ساہیوال کے وفد کا چیچہ وطنی کے کالجز کا دورہ

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن ٹیم کا راؤ اعجاز صدر پپلا ساہیوال ڈویژن کی قیادت میں چیچہ وطنی کے کالجز کا دورہ. اساتذہ کرام کے ساتھ ان کے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی اور سٹاف روم کی آواز تک رسائی کے عمل کو مکمل کیا جو یونین کا مرکزی منشور ہے. وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پپلا شفیق بٹ، جنرل سیکرٹری ساہیوال بلال باجوہ، سیکرٹری انفارمیشن عمران جعفر، فنانس سیکرٹری اتحاد اساتذہ رانا عثمان اور حسنین صابر شامل تھے. کریسنٹ کالج برائے خواتین میں بی ایس پروگرام کے آغاز اور اس کے حوالے سے مسائل و معاملات پر بات ہوئ. اساتذہ کرام نے ٹرانسفر اور دیگر مسائلِ پر بھی گفتگو کی. بوائز کالج چیچہ وطنی میں مقامی راہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر قاسم علی کے ہمراہ پرنسپل کالج پروفیسر مبین، پروفیسر سعید اور دیگر اساتذہ کرام سے تفصیلی ملاقات ہوئ جس میں کالج کیڈر کو درپیش معاملات اور اساتذہ کرام کی ترقی اور ٹرانسفر جیسے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئ. پپلا قیادت نہیں اساتذہ کرام کو یقین دلایا کہ ان کی ہر کوشش کا مرکز اساتذہ حقوق ہیں اور ان کی توقیر اور فلاح کے حوالے سے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا

Related posts

ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن راولپنڈی حافظ فضل الرحمان فارغ۔چارج ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کے سپرد

Ittehad

پنجاب کے پینشنرز  کو دس فیصد یکم اپریل اور مزید پانچ فیصد یکم جولائی سے ملے گا

Ittehad

فرد سے فرد رقم کی منتقلی کے لیے اسٹیٹ بینک نے ایک نئی سہولت متعارف کرادی

Ittehad

Leave a Comment