Latest News Press Releases

پی پی ایل اے ساہیوال کے وفد کا اوکاڑہ کے کالجز کا دورہ

پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن ٹیم کا راؤ اعجاز صدر پپلا ساہیوال ڈویژن کی قیادت میں رینالہ خورد کے گرلز اور بوائز کالجز اور اوکاڑہ گریجویٹ کالج کا دورہ. اساتذہ کرام کے ساتھ ان کے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی اور سٹاف روم کی آواز تک رسائی کے عمل کو مکمل کیا جو یونین کا مرکزی منشور ہے. وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پپلا شفیق بٹ، جنرل سیکرٹری ساہیوال بلال باجوہ، سیکرٹری انفارمیشن عمران جعفر، پروفیسر شیخ عابد رضا جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ ضلع ساہیوال فنانس سیکرٹری اتحاد اساتذہ رانا عثمان، حسنین صابر اور راؤ طیب عطا شامل تھے. رینالہ خواتین کالج میں اساتذہ کرام نے ٹرانسفر اور دیگر مسائلِ پر بھی گفتگو کی. کالج سٹاف کی دو باہمت اراکین پروفیسرز جو نابینا ہونے کے باوجود شعبہ اسلامیات اور ایجوکیشن میں خدمات سرانجام دی رہی ہیں دوران تدریس اپنے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی. پپلا ساہیوال ڈویژن نے ان کے مطالبات حکومت کو پیش کرنا کا وعدہ کیا اور کہا کہ یہ ان کا حق ہے کہ انہیں سہولیات دی جائیں بوائز کالج رینالہ میں صدر مقامی یونٹ پپلا و راہنما اتحاد اساتذہ پروفیسر خالد سیف اللہ کے ہمراہ کالج اساتذہ کرام سے تفصیلی ملاقات ہوئ جس میں کالج کیڈر کو درپیش معاملات اور اساتذہ کرام کی ترقی اور ٹرانسفر جیسے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئ پروفیسر طاہر نعیم، پروفیسر عبدالرزاق و دیگر اساتذہ نے پپلا کی کوششوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا. اوکاڑہ گریجویٹ کالج مقامی یونٹ نے سٹاف روم وائس کے حوالہ سے ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اساتزہ مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی. آسان اکاؤنٹ پہ خصوصی بات ہوئ تا کہ تمام کالجز اس معاملے سے آگاہ رہیں.اوکاڑہ قیادت کے دوستوں میں پروفیسر راؤ افضل، کاشف مجید، راؤ ریاض، حافظ عثمان غنی، نذر محمد، خالد مترو، محمدحامد اورمیاں ثاقب نے بخوبی انتظامات کو مکمل کیا. یہی وہ مقامی ٹیم ہے جس نے اتحاد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا. پپلا قیادت نے اساتذہ کرام کو یقین دلایا کہ ان کی ہر کوشش کا مرکز اساتذہ حقوق ہیں اور ان کی توقیر اور فلاح کے حوالے سے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ماتحت دفاتر سے ایم فل / پی ایچ ڈی والوں کی مکمل معلومات مانگ لیں

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی ترقی کے لئے 430 کیسز سیکرٹریٹ پہنچ گئے

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان لاہور کی تنظیم نو۔۔۔فائزہ رعنا صدر اور حسن رشید جنرل سیکرٹری منتخب

Ittehad

Leave a Comment