2024 Latest News Press Releases

اس سال جزوی اور اگلے برس سے بی ایس کالجز میں گرما کی مکمل تعطیلات ہونگی

پیپلا کی لابنگ کے نتیجے میں اکثر یونیورسٹیوں کے حکام نے شیڈولز میں رد و بدل کر کے ڈھائی تین ماہ کی سمر بریک کا عندیہ دے دیا اس برس جزوی اور اگلے برس سے بی ایس کالجز میں مکمل چھٹیاں ہونگی

لاہور میں مرکزی صدر فائزہ رعنا اور ان کی ٹیم ۔ملتان صدر ملتان ڈویژن ساجد صدیقی اور ان کی ٹیم رحیم یار خاں میں جوائنٹ سیکرٹری اول خلیل پرویاہ اور جنرل سیکرٹری بہاولپور کی ٹیم اور فیصل آباد میں ڈاکٹر خورشید اعظم اور ان کی ٹیم نے کامیاب مزاکرات کر کے یونیورسٹی حکام کو اپنے اس جائز مطالبہ کو منوایا بہاولپور میں صدر زاہد رشید لودھی اور ان کی ٹیم مسلسل گمشدہ وائس چانسلر کو تلاش کرتے پھر رہے ہیں امید جلد اس مہم میں کامیاب ہو نگے

دیگر ٹیمیں اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں سمسٹر سسٹم کی دوسری مشکلات بارے میں جلد ایچ ای ڈی سے جلد بات ہوگی

لاہور ۔نمائندہ حصوصی ۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنی پہلی ایگزیکٹو میٹنگ میں جو اہداف طے کیے ہیں ان میں ایک مسلہ سخت گرمی میں طلبا /طالبات اور اساتذہ کے لیے سمر بریک کو ممکن بنوانا بھی شامل تھا تمام ممبران ایگزیکٹو نے اس سلسلے میں ایک دوسرے سے بڑھ کر مثالی سرگرمیاں دیکھائی ہیں لاہور میں محترمہ فائزہ رعنا کی ٹیم جن میں صدر لاہور ڈویژن محترم حسن رشید ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خاتون محترمہ شمائلہ حسین اور صدر ضلع لاہور محترم ناصر ادیب شامل تھے پہلے مرحلے میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور فپواسا کے عہدے داران کی حمایت حاصل کی اور پھر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد سے ملاقات کرکے انہیں آمادہ کیا کہ اس سلسلے میں مداخلت کریں انہوں نے اس سال کالجز میں پرنسپلز سے ٹائم ٹیبل ایڈجسٹ کر کے ممکن ریلیف لینے پر اتفاق کیا البتہ اگلے سال سے جون ،جولائی اور اگست کے مہینوں کو مکمل سمر بریک نوٹیفائی کردیا اس سلسلے کی بڑی کا میابی فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر خورشید اعظم نے حاصل کی جنہوں نے بات چیت کر کے اسی سال پندرہ جون سے سمر بریک کا اعلان کروا لیا ملتان میں ڈاکٹر ساجد صدیقی اور ان کی ٹیم بھی سمر بریک کا ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہی رحیم یار خان سے خلیل اختر پرویا اور وحید الدین کی ٹیم بھی ریلیف دلانے میں کامیاب رہی البتہ صدر بہاولپور ڈویژن جناب زاہد رشید لودھی اور ان کی ٹیم بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے گمشدہ وائس چانسلر کو دن رات تلاش کرتے پھر رہے ہیں امید ہے وہ بھی جلد یہ مہم سر کر لیں گے دوسری ڈویژنل ٹیمیں بھی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں کہ وہ یہ ریلیف دلانے میں کامیاب ہو جائیں

Related posts

سرکاری جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے گرانٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ڈاکٹر عبد الستار/ڈاکٹر احتشام

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محمد تنویر قریشی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

سات کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی/ ایم فل الاؤنس کی منظوری

Ittehad

Leave a Comment