2024 Latest News Press Releases

گورنمنٹ کالج اور ہوم اکنامکس کالج گوجرانولہ یونیورسٹی میں کنورٹ ہونے سے نچ گئے

پیپلا کی ایک بڑی کامیابی ۔مرکزی صدر پیپلا محترمہ فائزہ رعنا ۔جنرل سیکرٹری محبوب عارف ،ڈیژنل صدر گوجرانولہ انور وریا ،جنرل سیکرٹری محترمہ سعدیہ عالم،سئنیر نائب صدر اشتیاق جھتول
،ضلعی صدر امتیاز احمد اور سابق صدر پیپلا اختر گھمن نے اس کے لیے دن رات کام کیا

مرکزی و ڈویژنل پیپلا باڈی کی بروقت کوشش رنگ لے آئیں صوبائی حکومت نے کنورشن کا منصوبہ روک دیا یونیورسٹی کے لیے مختص 791 کنال اراضی کے لیے رقم کی فراہمی ۔بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا پیپلا کے ساتھ گوجرانولہ کے ایم این اے شاہد عثمان انصاری کاوش سے گوجرانولہ کی غریب عوام سستی تعلیم کی فراہمی سے محروم ہونے سے محفوظ رہے

گوجرانولہ(نامہ نگار) موجودہ حکومت کے انتہائی طاقتور گروپ کی جانب سے گوجرانولہ شہر کے دو نامور تعلیمی اداروں ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ اور ہوم اکنامکس کالج گوجرانولہ کو ختم کرکے بورڈ بدل یونیورسٹی بنانے کے اعلان کے بعد پیپلا کے لیڈران نے فوری ایک ایکشن پلان بنایا مرکزی صدر فائزہ رعنا اور جنرل سیکرٹری محبوب عارف ڈویژنل باڈی کے بلانے پر فورا گوجرانولہ پہنچے گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ میں ایک کنونشن منعقد کیا اساتذہ اور طلبا میں ایک موٹیویشنل مہم کا آغاز کیا الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے صوبائی حکومت کو پیغام دیا کہ ان دونوں اداروں کو ختم کرکے بورڈ بدل یونیورسٹی کا قیام گوجرانولہ کے عوام کے تعلیمی قتل کے مترادف ہوگا اس مقصد کے لیے پہلے سے مختص 791 کنال پر انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی قائم کی جائے ان اداروں کو بحال رکھا جائے اور غریب عوام کے بچوں کو سستی تعلیم کے حق سے محروم نہ کیا جائے انہوں نے حکمران پارٹی کے منتخب ممبران سے بھی رابطے کیے اور انہوں نے اس پر مثبت کام کا وعدہ بھی کیا اس ضمن میں ممبر پارلیمنٹ شاہد عثمان کا کردار قابل تعریف ہےچیف منسٹر سیکریٹریٹ سے بھی رابطہ کرکے انہیں بھی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا جسے تسلیم کرتے ہوئے نئی یونیورسٹی کے لیے فنڈز جاری کر دئیے گئے اور اب بلڈنگ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

Related posts

پروفیسر اکرام اللہ اور پروفیسر نبیلہ نورین کا لخت جگر ٹریفک حادثے میں شہید

Ittehad

ڈاکٹر احتشام انور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری ایجوکیشن تعینات

Ittehad

بنیوولنٹ فنڈ سے بچوں کے سکالرز شپ کی درخواستیں اکتیس مارچ تک جمع کروائیں

Ittehad

Leave a Comment