2024 Latest News Press Releases

پیپلا فیصل آباد ڈویژن کی نئی ڈائریکٹر پروفیسر بشری پروین کو خوشامدید اور مبارکباد

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ فیصل آباد کا دورہ کیا صدر پیپلا فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم کی قیادت میں وفد نے فیصل آباد کی نئی تعینات ہونے والی ڈائریکٹر پروفیسر محترمہ بشری پروین کو خوشامدید کہا اور عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی انہوں نے پھولوں کا بکے بھی پیش کیا پروفیسر بشری چھ دسمبر کو محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعینات کیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ایک گھنٹے بعد اسی روز انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا وہ اس سے قبل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کھڑانوالہ میں بطور پرنسپل فرائض سر انجام دے رہی تھیں پیپلا وفد میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پیپلا یاسر عازمی، سینئر نائب صدر خواتین فیصل آباد ڈویژن میڈم شگفتہ رانا ،ایڈیشنل سیکرٹری عالیہ فیصل آباد ڈویژن اور ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد میڈم نورین شامل تھے

Related posts

 آٹھ نومبر تک پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے لاہور ہائیکورٹ 

Ittehad

کالج اساتذہ کے لیے تنخواہوں کا نیا چارٹ

Ittehad

ایسوسی ایٹ برائے خواتین گلشن راوی لاہور کی دو خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سنگین الزامات پر ملازمت سے برطرف

Ittehad

Leave a Comment