آج مورخہ اکیس جون دو ہزار بائیس کو پیپلا کے ایک نمائندہ وفد نے پروفیسر ڈاکٹر احمد ندیم مرکزی جنرل سیکریٹری پیپلا کی قیادت میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جناب نجف اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی سب سے پہلے وفد نے جناب نجف اقبال کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ میں تعلیمی عمل بہتر انداز میں آگے بڑھے گا اساتذہ کے مسائل حل ہونگے اساتذہ کے وفد نے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی وفد نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کو اج کل اساتذہ برادری کو درپیش مسائل پر بریفینگ دی انہوں نے سیکریٹری موصوف کو بتایا کہ دو ہزار نو کے بیج کے کچھ لیکچررز کے ترقی کے کیسز تمام شرائط پوری ہونے کے باوجود رک ہوئے ہیں جس سے ان لوگوں میں مایوسی اور بد دلی پیدا ہو رہی اس پر فوری اقدام کی ضرورت ہے سیکرٹری صاحب نے ایڈیشنل سیکرٹری سے اس ضمن میں فوری ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی فورا عمل ہو گیا اور ایڈیشنل سیکرٹری نے تیس جون کو ڈی پی سی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا وفد نے اٹھارہ سے انیس میں اتنی بڑی تعداد میں پرموشنز میں محکمے کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور استدعا کی کہ ترقی پانے والوں کو ان ہی کالجوں میں ایڈجسٹ کیا جائے اس کا ان سے وعدہ کر لیا گیا ہے اینڈ سروس پروٹیکشن کی سمری کے بارے میں انہیں بتایا گیا کہ تاخیر ضرور ہوئی ہے کوشش کی جائے گی کہ اس معاملے میں وہ اپنا کردار ادا کریں گے تعلیمی بورڈوں میں معاوضہ جات بڑھانے پر سیکرٹری نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں انہیں ہدایات دے رہے ہیں اساتذہ کے وفد میں نائب صدر خاتون محترمہ فائزہ رعنا صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان ۔ مرکزی لیڈر اتحاد اساتذہ پروفیسر چوہدری غلام مصطفے سیکرٹری نشر و اشاعت پروفیسر حسن رشید رہنما اتحاد اساتذہ و ممبر کور کمیٹی پروفیسر طفیل گوندل اور ممبر کور کمیٹی سرگودھا فرح رزاق اعوان شامل تھے