پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر فائزہ رعنا اور اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنماؤں نے پنجاب یونیورسٹی حاضر ہوکر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی اور دیگر منتخب اراکین سے ملاقات کی انہیں شاندار وکٹری پر مبارکباد دی پھول پیش کیے اور انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ایک مختصر میٹنگ میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا
لاہور (خبر نگار) آج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ فائزہ رعنا ، مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب عارف لاہور ڈویژن کے صدر حسن رشید اور رکن مرکزی ایگزیکٹو طارق بلوچ پر مشتمل ایک پیپلا وفد نے آج پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نئے منتخب صدر ڈاکٹر امجد مگسی اور دیگر عہدے داران کو واضح جیت پر مبارکباد دی انہیں پھول پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اتحاد اساتذہ کے مرکزی قائدین چیرمین محمد عارف ،صدر حافظ عبد الخالق ندیم اور مرکزی رہنما چوہدری غلام مصطفیٰ پر مشتمل ایک وفد نے بھی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ڈاکٹر امجد مگسی اور ان کے منتخب ساتھیوں کو مبارکباد دی اور انہیں پھول پیش کیے بعد ازاں تمام کالج و یونیورسٹی قائدین کی ایک غیر رسمی مختصر گپ شپ ہوئی اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات اور حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے ہوا