2021 Akhbaar Latest News

پی پی ایل اے کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ۔اہم فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل

آج ایم اے او کالج لاہور میں پپلا کا ایک اہم ترین اجلاس ہوا جس میں کالج کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ پپلا کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل منعقدہ فیصل آباد کے فیصلے کی روشنی میں پپلا کی مرکزی ایکشن کمیٹی میں قائم مقام صدر زاہد اعوان، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر الطاف،مرکزی سینئر نائب صدر فائزہ رانا، مرکزی سیکرٹری نشروآشاعت شفیق بٹ،صدر لاہور ڈویژن توصیف صادق،صدر گوجرانوالہ ڈویژن اختر گھمن،صدر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر حافظ رمضان اور نائب صدر خاتون لاہور آمنہ سعدیہ نے شرکت کی۔آج کے اجلاس میں پپلا نے چیف منسٹر، چیف سیکریٹری، منسٹر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے لیے ڈرافٹس تیار کئے جن میں سر فہرست تمام گریڈز میں پروموشنز کی مخدوش صورتحال کی نشاندھی کی اور فوری حل کے لئے ضروری اقدامات تجویز کیے گئے۔منسٹر کو ان کے تحریری وعدوں پے پروٹیکشن اور پانچ درجاتی فارمولا کی عملی تعبیر کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا۔ اسی طرح سرکلر پروموشن کے لیے پہلے بیس کی ناروا شرط کے خاتمے کے چیف سیکریٹری پر زور دیا گیا۔ کمیٹی نے ہر سطح کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح کی اتھارٹی کو ممکنہ ٹائم فریم میں حل کرنے کے لئے کہا ہے البتہ کمیٹی نے ان معاملات کے حل کے بارے میں محکمانہ اقدامات ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کر کے جنرل سیکرٹری میٹنگ کے ممبران کو بعد ازاں آگاہ کریں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر غلام نبی انتقال کر گئے

Ittehad

  معیشت کی زبوں حالی کے اسباب کیا ہیں اور کیا حل ممکن ہے ۔ماہر اقتصادیات پروفیسر ڈاکٹر قیس اسلم کی گفتگو 

Ittehad

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان وقار حسین گادھی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment