ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے ایک اشتہار کے ذریعے پوسٹ ڈاکٹرول فیلوشپ پروگرام (فیز تھری) کے لیے پاکستانیوں/ آزاد کشمیریوں سے درخواستیں طلب کی ہیں اہلیت کا معیار ۔۔۔ ایچ ای سی سے تسلیم شدہ مقامی یا غیر ملکی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہوں پاکستان کونسل آف سائنس /ٹیکنالوجی سے تسلیم شدہ سرکاری یا پرائیویٹ یونیورسٹی یا خود مختار ادارے کے مستقل ملازم ہوں تیسرا یہ کہ انہوں نے اس سے قبل یہ سکالرشپ نہ لیا ہو 4- صرف بیس ستمبر انیس سو چھہتر کے بعد پیدا ہونے والے درخواست دینے کے اہل ہیں یعنی کم پینتالیس سال سے زائد نہ ہوں 5- کام کرنے والے ادارے میں پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کا تجربہ رکھتے ہوں 6- دنیا میں اوپری دو سو یونیورسٹی میں متعلقہ سپروائزر نے انہیں کام کروانے کا لیٹر جاری کیا ہو 7- اخری تاریخ بیس ستمبر کو یا اس سے قبل مندرجہ بالا شرائط پوری کرتے ہوں ایل امیدوار ان لائن research.hec.gov.pk کے ذریعے اپلائی کریں درخواست دینے سے قبل حبیب بینک لمیٹڈ میں اکاؤنٹ نمبر 1742-79001334-01 بنام ڈائریکٹر جنرل فنانس ایچ ای سی مبلغ ایک ہزار روپے ان لائن جمع ہو چکے ہوں بر وقت رقم جمع نہ کروانے والے درخواست دینے کے اہل نہیں مزید وضاحت کے لیے www.hec.pk./site/postdoc پر رابطہ کریں یہاں user Manual کو ایک مرتبہ اچھی طرح پڑھ لیں پھر درخواست ان لائن جمع کروائیں کیونکہ نا مکمل اور ایرر والی درخواستیں مسترد ہو جائیں گی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر 2021 ہے