2023 Latest News Press Releases

فیصل آباد میں خواتین اور بچوں پر تشدد اور لاہور میں مظاہرہں کومنتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج  قابل مذمت ہے

ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق فیصل آباد سے اساتذہ کے ساتھ بچوں پر مقدمات درج کروائے گئے لاہور میں بھی مرد اساتذہ کو بغیر کسی کاغذی کاروائی کے نامعلوم جگہ پر حبس بے جا میں رکھنے کی اطلاغ

حکومت پنجاب وحشت اور بربریت کی نئی مثالیں قائم کرنے سے باز رہے خواتین اساتذہ پر مردانہ پولیس کے ہاتھوں مروانے کی ویڈیو مہذب دنیا تک پہنچی تو حکومت کی بہت بد نامی ہوگی

جو لیڈرشپ آزاد ہے وہ انڈر گراؤنڈ چلی گئی ہے آپس میں بھی رابطوں کا فقدان مرکز کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں  ضلع اور تحصیل پر اپنے اپنے فیصلے ہو رہے ہیں

تقریباً سبھی اضلاع میں سرکاری ملازمین نے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا  احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں

لاہور   خصوصی رپورٹ۔  دھرنے کو بزور قوت ختم کروانے اور وہاں موجود قائدین و کارکنان کو گرفتار کر لینے کی خبریں جب فیلڈ میں پہنچیں تو ایک قدرتی رد عمل سامنے آیا سارے پنجاب کے سکولوں و کالجوں میں میٹنگیں کی گئیں قردادی منظور کی گئیں کافی اضلاع میں مقامی قیادت کے فیصلوں پر ضلعی ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے باہر پر امن احتجاج بھی کیے گئے فیصل آباد میں ڈی بلاک کے پاس سٹرک بلاک کر کے احتجاج کرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا چھوٹی کلاسوں کے طالب علم اساتذہ کی مدد کو آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا  لاہور میں بھی کچھ اساتذہ معمول کے مطابق سیکریٹریٹ پہنچ گئے  انہیں بھی منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا بعض موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور اور فیصل آباد میں گرفتاریاں بھی ہوئیں اتحاد اساتذہ نے جب تھانہ اسلام پورہ کی پولیس سے رابطہ کر کے تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو انچارج تھانہ نے کہا کہ اگر کوئی کاروائی ۔کی گئی ہے تو اس کا ہمیں علم نہیں ان گرفتاریوں کا کوئی ثبوت اور ریکارڈ نہیں مل سکا 

Related posts

اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی پروفیسر فرخ ندیم انتقال کر گئے

Ittehad

وائس میسج کو فیک قرار دیکر کامرس کالجز میں داخلے جاری

Ittehad

سپیشل الاونس 2021 کا نوٹیفکیشن جاری سن سترہ کے گریڈ کی ابتدائی تنخواہ کا 25فیصد

Ittehad

Leave a Comment