2022 HED News Latest News

  اب اسسٹنٹ پروفیسر مرد سنیارٹی 1450اورخواتین 1200نمبرتک پرموشن رینج میں

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا آغاز 26 دسمبر 2022 سے ہو گا 

راولپنڈی کے خواتین کالجز کی پینسٹھ اسسٹنٹ پروفیسرز کےلیے پرموشن رینج پڑھ دی گئی پنجاب سروس ٹربیونل نے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا مرد اسسٹنٹ پروفیسر کی رینج بھی چودہ سو سے چودہ سو پچاس کر دی گئی 

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ایما پر سیکشن آفیسر نے ایک خط  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو لکھا ہے جس ۔کے مطابق ان سے کہا گیا ہے کہ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی پرموشن رینج  سنیارٹی نمبر 1400 سے پڑھا کر ساڑھے چودہ سو کر دی جائے اسی طرح خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز جو سب راولپندی کے کالجز سے تعلق رکھتی ہیں یاد رہے کہ 1998 میں شیخ رشید کی کوشش سے آٹھ زنانہ کالجز کھولے گئے اور وہاں ضلعی ریکروٹمنٹ کمٹی کے ذریعے خواتین لیکچررز بھرتی کی گئیں جنہیں بذریعہ ہائی کورٹ ریگولرائز  2020 میں کیا گیا گزشتہ برس انہیں سنیارٹی لسٹ میں ایڈجسٹ کر کے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دلوائی گئی سروس ٹربیونل نے انہیں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی دینے کی ہدایت کی ہے لہذا پرموشن رینج بڑھا کر 1200 سنیارٹی نمبر تک ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بڑھا دیا گیا اسی طرح مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی رینج 1400 سے 1450 کر دی گئی ہے ان مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ چھبیس دسمبر سے طے کی گئی ہے 

Related posts

ڈیفرڈ کیسز والے مرد لیکچرز کی فوری توجہ کے لیے

Ittehad

چکوال کالج بچاؤ۔رٹ ہائی کورٹ میں دائر

Ittehad

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین سنیارٹی نمبر 39 تک ترقی پا گئیں ۔۔ تمام گریڈ 19 کی پرموٹی ہیں

Ittehad

Leave a Comment