سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج فار بوائزگلبرگ لاہور کی 40 کنال اراضی سپورٹس بورڈ کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ کالج کی پرانی عمارت جس میں سپورٹس جمنیزیم،کلاس رومز اور پروفیسرز رومز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ سپریم کورٹ کے 2002 کے ایک فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی اراضی غیر تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی۔اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے رہنمائوں نے مجوزہ منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے گلبرگ کالج میں پہلے ہی کلاس رومز کی شدید کمی ہے اور اس سلسلے میں متعدد بار حکام سے گزارش بھی کی گئی ہے لیکن مسئلہ حل کرنے کی بجائے مسئلے کو مزید گمبھیر کیا جارہا ہے۔
next post