ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز نے ڈائریکٹرز سے مشاورتی منصوبہ طلب کر۔لیا
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ڈویژنل ڈائریکٹرز تعلیمات کو ایک چھٹی ارسال کی ہے اور انہیں کہا کہ گزشتہ برس کے کامیاب تجربے کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب ایم کیٹ اور قبل از وقت انرولمنٹ مہم شروع کروانے کی خواہاں ہے اس مقصد کے حصول کی خاطر آپ اپنے زاویہ نگاہ سے ایک جامعہ پلان بنا کر آٹھ فروری 2025 تک زیر دستخطی کو ارسال کریں
