2022 General Notifications Latest News

  پچاسی سال اور اوپر کے پینشنرز کو پنشن میں اضافہ پچیس فیصد ملے گا 

29 جولائی دو ہزار سولہ کو گورنر پنجاب کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق پچاسی سال کی عمر کو پہنچ جانے والے بزرگ پینشنرز کو پنشن میں سالانہ اضافہ پچیس فیصد ہوگا اس سال یعنی دو ہزار سولہ سترہ کے بجٹ میں پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا اس نوٹیفیکیشن کے مطابق اس عمر اور اس سے زائد عمر کے پینشنرز کو دس نہیں پچیس فیصد اضافہ ملے گا اس نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ جب بھی حکومت پنشن میں اضافہ کرئے گی پچاسی اور زائد والوں کو پچیس فیصد اضافہ ملے گا اس مقصد کے لیے متعلقہ پینشنر کو ضلعی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کو اس نوٹیفیکیشن کا حوالہ دے کر ایک درخواست دینا ہوگی اور اپنا شناختی کارڈ اور پنشن کے اجراء کے ثبوت ساتھ منسلک کرنا ہوں لاہور میں ایک پینشنرز فسلیٹیشن  سنٹر قائم کیا ہے جو پینشنرز کے ہر قسم کے مسائل حل کرواتا ہے یہ درخواست وہاں جمع کروائی جائے

Related posts

ریٹائر منٹ پر سرکاری ملازم کے اکاؤنٹ میں تنخواہ کے 65 فیصد کے برابر رقم آتی رہے گی

Ittehad

لاہور کے دو خواتین کالجز کی پرنسپلز کو تعریفی خطوط 

Ittehad

آگیگا نے کال دے دی 15اور 23 مئی کو ضلعی صدر مقام پر ریلیاں و مظاہرے ہونگے

Ittehad

Leave a Comment