2023 General Notifications Latest News

پنشن اخراجات کم کرنے کےاٹھ ظالمانہ اقدامات ۔ چار کے اثرات فوری  تین کے ہمشہ رہیں گے

نوٹیفکیشن کا ڈرافٹ تیار جلد جاری ہو جائے گا اگر فوری مزاحمت نہ کی گئی تو پنشن گریجویٹی اور دیگر مراعات میں یہ سلسلہ جاری رہے گا 

یہ ابھی وفاقی ملازمین کے لیے جاری ہوا اس کے خلاف بھر پور احتجاج نہ ہوا تو پنجاب حکومت تو پہلے ہی ملازم دشمنی پر ادھار کھائے بیٹھی ہے فورا اڈپٹ کرئے بند باندھنے کی ضرورت ہے

اتحاد اساتذہ پاکستان نے کچھ روز قبل خبر آنے پر واویلا کیا مگر آگیگا کے قائدین کسی فتح کے نشے سے سر شار مبارکبادیں وصول کرتے پھر رہے تھے توجہ ہی نہیں دی اب بھی نہیں ہے توجہ کل کی۔میٹنگ میں بھی صرف لیو انکشمنٹ کم کرنے کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کی یہ جو ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین کو رقم سے باکل محروم کر کے گھر بھیجنے کے افدامات ہیں زہر بحث تک نہیں ائے

یوں تو اتحاد اساتذہ اس نوٹیفکیشن کے مندرجات آپ کے علم میں لا چکا ہے محض یاد دہانی کے لیے عرض ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ آئندہ پنشن آخری تنخواہ کی بجائے آخری تین سالوں کی اوسط تنخواہ پر ملے گی  قبل از وقت ریٹائر منٹ لینے والے ملازم پچیس سال مکمل ہونے پر ریٹائر منٹ تو لے سکیں گے لیکن انہیں ساٹھ سال اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے درمیانی سالوں کا فی سال تین فیصد کے حساب سے پنشن میں تخفیف بطور جرمانہ کم کر دی جائے گی اب جب پنشن میں اضافہ ہوگا ریٹائرمنٹ کے وقت دی جانے والی پنشن پر ہوگا جیسا کہ ابتک یہ سب کے علم میں ا چکا ہے کہ فیملی پنشن سپوس کے انتقال کے بعد اگلے حقدار کو زیادہ سے زیادہ دس سال تک ملے گا شہدا یہ مدت بیس سال اور ملازم کے سپوس کے معذور یا سپیشل بچوں کی صورت میں یا سہولت تا حیات دی جائے گی  کمیوٹیس کی رقم کو گراس پنشن کے 35فیصد سے کم کر کے 25فیصد کر دیا گیا ہے یعنی اب گراس پنشن کا 75 فیصد پنشن ملے گی یہ تو بجٹ تقریر میں آپ  وزیر خزانہ کے منہ سے ہی سن چکے ہیں کہ  ایک سے زیادہ پنشنز لینے والے اب صرف ایک پنشن لے سکیں گے آف ریٹائرمنٹ کے بعد باقاعدہ دوسری ملازمت اختیار کرنے والوں کو پنشن اور ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا یہ بات نئی شامل کی گئی ہے کہ آئندہ پنشن کے اضافے کی شرح کو کنزیومر پرائس انڈکس سے جوڈ دیا گیا ہے اور اضافہ زیادہ سے زیادہ دس فیصد ہوگا اگر مہنگائی کی شرح بہت زیادہ ہوئی تو اس صورت میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشنرز کو دے گی جو مہنگائی ختم ہونے پر ختم کر دیا جائے گا

Related posts

سال 2025 کی پبلک اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

ترقیوں کی تازۃ ترین صورتحال

Ittehad

پندرہ جولائی سے یونیورسٹیاں مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری

Ittehad

Leave a Comment