HED News Latest News

خود اختیاری ریٹائرمنٹ،عمر کی کم ازکم حد 55 سال مقرر

پینشن رولز میں تبدیلی صوبائی کابینہ سے منظور،59.1 ارب کی بچت کا تخمینہ

لاہور(ڈان رپورٹ) پنجاب کابینہ نے پنشن رولز میں تبدیلی کی منظوری دی ہے جس کے مطابق اب کوئی سرکاری ملازم 55 سال کی عمر سے پہلے خود اختیاری پنشن نہیں لے سکے گا۔ صوبائی کابینہ کے اراکین کو بتایا گیا کہ اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد اگلے تین سالوں میں 59.1 ارب کی بچت ہوگی۔ ترمیم شدہ پنشن قوانین کے مطابق اب کسی بھی پنجاب حکومت میں کام کرنے والے سرکاری ملازم کو 25 سال مدت ملازمت یا کم از کم 55سال عمر کی حد پورا کرنا ہوگی۔اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دو میں سے جو بھی شرط بعد میں پوری ہو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لئے اسی کو مدنظر رکھا جائے گا۔ یہ تبدیلی اس لیے کرنا پڑی کہ جلدی ملازمت میں آنے والے ملازمت کے لیے مطلوبہ 25 سال پورے کر کے ریٹائرمنٹ کے لیے اپلائی کر دیتے تھے جبکہ ابھی ان کی عمر 43 سال ہوتی تھی کیونکہ وہ ملازمت میں 18 سال کی عمرمیں بھی آ جاتے ہیں۔ صوبائی کابینہ کو وزیر خزانہ نے بتایا کہ روز بروز پنشن کا بوجھ بڑھتا جا رہا تھا اب تین سال تک اس طرح ریٹائرمنٹ والے رک جائیں گے اور حکومت 59.1 ارب بچا سکے گی۔

Related posts

پنجاب کے پینشنرز  کو دس فیصد یکم اپریل اور مزید پانچ فیصد یکم جولائی سے ملے گا

Ittehad

سپشل الاونس پندرہ فیصد مارچ کی رننگ بیسک پر یکم مارچ سے ملے گا ۔کابینہ نے منظوری دے دی

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے دو رہنما ریٹائر ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment