HED News Latest News

نصابی کتب میں اسلامی لٹریچر کی منظوری متحدہ علماءبورڈ دے گا،ترمیمی بل منظور

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل 2020ء پاس کرلیا ہے۔جس کے مطابق نصابی کتب میں اسلام اور اس کی تعلیمات کے حوالے سے مواد(لٹریچر) شامل کرنے سے پہلے متحدہ علماء بورڈ پنجاب سے اس کی منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اسلامیات،مطالعہ پاکستان،اردو یا کسی بھی کتاب میں مذہبی مواد کی شمولیت علماء کی رائے سے مشروط ہوگی۔پنجاب اسمبلی میں یہ بل مسلم لیگ ق کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی خادیہ عمر نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اس سے قبل متحدہ علماء بورڈ نے ایک نصابی کتاب میں شامل مواد کے حوالے سے اعتراض کیا تھا لیکن اب نصابی کی اشاعت ہی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگئی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اس بل کو دینی حوالے سے اور نصابی کتب کو اغلاط سے مبراء کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔

Related posts

دھرنے کی پہلی رات موسیقی سے رنگین۔ دھرنے کا دوسرا دن ۔ پولیس سے جھڑپ ۔مجمع خوب رہا

Ittehad

کالج اساتذہ اولین ترجیح میں پورٹل پر اپنے پرسنل پروفائل کو  گیارہ مارچ  تک اپ ڈیٹ کر یں

Ittehad

وفاقی حکومت میں شامل دو پارٹیوں نے دھرنا کے شرکا سے رابطہ کر لیا

Ittehad

Leave a Comment