Latest News Press Releases

پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کے وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب سے ملاقات

چوبیس ستمبر 2022 کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن پنجاب کے وفد نے ڈپٹی کنوینٔر پنجاب ڈاکٹر شیر محمد گوندل کی قیادت میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جناب منیب سلطان چیمہ سے سرگودھا میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن، پروفیسر طفیل احمد گوندل، پروفیسر ملک فرخ رزاق اعوان ممبر کور کمیٹی پیپلا سرگودھا ڈویژن اور پروفیسر ملک سکندر حیات نسوآنہ شامل تھے۔ وفد نے منیب سلطان چیمہ کو پے پروٹیکشن کے حوالے سے بریف کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس مسٔلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے وفد کو یقیںن دلایا کہ وہ راجہ یاسر ہمایوں سے بات کریں گی اور جلد ھی وزیراعلی پنجاب سے بھی ملاقات میں اس ایشو کے حل کے لیے کوشش کریں گی۔ انہوں نے وفد کو بروز بدھ لاھور میں دوبارہ ملاقات کے لے بلایا ھے تاکہ سیکریٹری ھایٔر ایجوکیشن پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلی پنجاب آفس سے پے پروٹیکشن کی سمری کے سلسلہ میں بات کی جا سکے۔

Related posts

تیس لاکھ بزرگ امریکیوں کے ذمہ 86 ارب ڈالر کا سٹوڈنٹ لون واجب الادا

Ittehad

سندھ میں نظر ثانی شدہ چار درجاتی فارمولے کا نوٹیفکیشن جاری۔۔اب تناسب 2؛17؛35؛40

Ittehad

جی پی فنڈ کا سالانہ منافع 12فیصد

Ittehad

Leave a Comment