2022 Latest News Press Releases

ساہیوال میں مسیحی  سرکاری ملازمین کیلیے اتحاد اساتذہ پاکستان کی تقریب 

گورنمنٹ کالج ساہیوال میں کرسمس، مسیحی اساتذہ و ملازمین کیساتھ کرسمَس کی خوشیاں منانے کیلئے کیک کاٹا گیا. اتحاد اساتذہ کی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب میں مسیحی اساتذہ میں سے پروفیسر اعوان قمر اور پروفیسر عدیل مان نے شرکت کی جبکہ اشفاق نے تمام مسیحی سٹاف کے ساتھ شرکت کی. تقریب کی صدارت وائس پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل نے کی. پروفیسر بلال باجوہ جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ ساہیوال ڈویژن نے اپنے خطاب میں تمام حاضرین کو کرسمَس کی مبارک باد دی اور کہا کہ معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے. تعلیمی اداروں کو پرامن معاشرے کی تشکیل میں اس ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا. پروفیسر شیخ عابد، پروفیسر سرفراز گورایا، پروفیسر رانا عثمان ،پروفیسر شیراز،پروفیسر عدیل مان، پروفیسر اعوان قمر اور اشفاق نے بھی تقریب سے خطاب کیا. مقررین نے اس تقریب کو امن اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے.

Related posts

اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی پروفیسر فرخ ندیم انتقال کر گئے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سینٹ اور اکیڈمک کونسل کے انتخابات 2023 کے شیڈول کا اعلان 

Ittehad

تمام سرکاری/پرائیویٹ یونیورسٹیاں/ کالجز موسم گرما کی تعطیلات کےبعد دو اگست سے کھل رہے ہیں

Ittehad

Leave a Comment