وفد نے سیکرٹری تعلیم کو پوائنٹ وائز اپنے موقف سے آگاہ کیا سیکرٹری تعلیم احمد رضا سرور نے حکومتی نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور مثبت کاروائی کرنے کا یقین دلایا
وفد جس میں صدر سرگودھا ڈویژن حافظ محمد رمضان ،صدر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم ،صدر ساہیوال ڈویژن پروفیسر راؤ اعجاز ،صدر ڈی جی خان ڈویژن پروفیسر فرحان یاسر چاند ، نائب کنوینیر پروٹیکشن کمیٹی ڈاکٹر کی قیادت مرکزی نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل ،اور مرکزی رہنما پروفیسر غلام مصطفیٰ چوہدری شامل تھے کی قیادت مرکزی نائب صدر پپلا پروفیسر فائزہ رعنا کر رہی تھیں نے بہت واضع طور پر کالج اساتذہ کو درپیش مسائل اور مطالبات پیش کیے اور انہیں حل کرنے پر زور دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) آج مورخہ 29 دسمبر 2022 کو اتحاد اساتذہ پاکستان کے منتخب پپلا کے منتخب ایگزیکٹو کے اراکین نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جناب احمد رضا سرور سے باقاعدہ ایجنڈے پر مذاکرات کیے جس کی تفصیل کچھہ یوں ہے ایجنڈے کا نکتہ آغاز پانچ درجاتی فارمولے کے حصول تھا وفد نے اس پر آج تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا کہ حکومت اسے نہ صرف اصولی طور پر تسلیم کر چکی ہے بلکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں اس کی وزیر اعلیٰ پنجاب اس کی منظور ی بھی دے چکے ہیں صرف کابینہ کمیٹی سے منظوری کا مرحلہ باقی تھا وفد یہ سن کر ششدر رہ گیا جب سیکرٹری تعلیم نے یہ بتایا کہ اس سے پہلے صدر پیپلا جناب طارق کلیم ایک میٹنگ میں اس مطالبے کو غیر ضروری تسلیم کر کے اس سے کنارہ کش ہو چکے ہیں اگر آپ اس پر زور دیتے ہیں تو انگلی میٹنگ میں ان کے مشترکہ میٹنگ میں آئیں تو بحث دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ نکتہ نمبر دو میں اٹھارہ خود مختار کالجز کی واپسی کے نوٹیفیکیشن کا اجراء تھا اس پر سیکرٹری صاحب نے وعدہ کیا کہ یہ جس سٹیج پر بھی ہے اسے جلد از جلد آخری مرحلے تک پہنچا کر نوٹیفائی کروایا جائے گا نکتہ نمبر تین پے اینڈ سرس پروٹیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کروانے کا تھا سیکرٹری صاحب نے اسے جائز قرار دیا اور اصولی طور پر اسے تسلیم کیا اور کہا کہ اس کی تکمیل کےراستے میں اور کوئی نہیں ملک کے خراب اقتصادی حالات مانع ہیں جونہی حالات بہتری کی جانب گامزن ہوتے ہیں نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا نکتہ نمبر چار پروموشن کو سبک رفتار اور پرموشن لنکڈ ٹریننگ میں بہتری لانے بارے تھا جس پر وفد نے زور دیا جواب میں سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ ایک خود کار ٹرینگ ایپ متعارف کروائی جا رہی ہے جس سے ٹریننگ کا میکنزم از خود بہتر ہو جائے گا اور پرموشنز کو جلد از جلد کروانے کے بارے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں ایک اور سول پر کہ بہت سی انتظامی آسامیاں جیسے چیر پرسن ۔ڈائریکر ز اور فیلڈ میں تدریسی آسامیاں خالی پڑی رہنے سے بہت سی دشواریوں کا سامنا ہے سیکرٹری نے کہا کہ حکومت بورڈوں کے چیئرپرسن اور ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر و پرنسپلز جلد لگوانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے لیکچررز اسسٹنٹ پروفیسر ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی آسامیاں جلد ریکروٹمنٹ کے لیے بھجوا رہی ہے گورڈن کالج کے ایشو پر انہوں نے کہاکہ کورٹ کے واضح احکامات اور کونسلیٹ کے دباؤ پر حکومت بے بس ہے تاہم مشنریوں کو آکر سپرد کیا تو عملہ اور طالب علموں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا