2023 HED News Latest News

ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالج پرنسپلز کی خالی پوسٹوں کے لیے پینلز بھجوائیں ،ڈائریکٹرز کو یاد دہانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کے ایما پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پینلز محترمہ رابعہ نعمان نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو یاد دہانی کا خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈائریکٹوریٹ کے حد میں تمام انتظامی پوسٹوں بشمول ڈویژنل ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹرزاور کالجزکے پرنسپلزکی خالی آسامیوں پر موزوں اور اہل امیدواران کے پینلز بھجوائیں یہ سات اپریل اور انیس مئی کو اس ضمن میں لکھے گئے خطوط کے بعد یاد دھانی کا تیسرا خط ہے جو یاد دھانی کے لیے لکھا گیا ہے  یاد رہے کہ پنجاب میں اس وقت ڈویژنل ڈائریکٹرز کی سات آسامیاں خالی ہیں جن لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ ،سرگودھا ملتان  بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں اس کے علاؤہ بیس سے زائد اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹرزاور دو سو کے لگ بھگ گریجویٹ اور ایسوسی ایٹ مردانہ اور زمانہ کالجوں میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور کچھ تو ایک لمبے عرصے سے خالی ہیں ان کے خالی ہونے سے محکمہ بد انتظامی کا شکار ہے اور اساتذہ و دیگر غیر تدریسی عملے کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے 

REVISED CRITERIA FOR THE POSTS OF DIRECTORS AND PRINCIPALS

Related posts

حکومت پنجاب تعلیمی ادارے تباہ کر کے دوسرے ادارے بنانے کے تجربات بند کرئے

Ittehad

چار اضلاع کے سکول چھ سے تیرہ مارچ تک پھر بند ۔بارہ مارچ کی میٹنگ میں اگلا فیصلہ ہو گا

Ittehad

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اسلام پورہ کی پرنسپل محترمہ شگفتہ عباس ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

Leave a Comment