2023 HED News Latest News

تین ڈائریکٹروں ،تین ڈپٹی ڈائریکٹروں اور دو پرنسپلوں کے لیے پینلز  طلب کر لیے گئے 

لاہور،(نامہ نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سیکشن آفیسر اسٹبلشمنٹ میل ون کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے نام ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ان آٹھ خالی پوسٹوں کے لیے اہل امیدواران کے پینلز جلد از جلد بھجوائے جائیں ان میں ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ،ڈائریکٹر سرگودھا ،ڈائریکٹر راولپنڈی ،ڈپثی ڈائریکٹر گوجرانولہ ،ڈپثی ڈائریکٹر شیخوپورہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر راجن پور ،پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج میلسی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج چنیوٹ شامل ہیں امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ اس کی  رضامندی ہو ،وہ اس پوسٹ کے لیے موزوں ہو اور وہ اس پوسٹ کی پوسٹنگ کے معیار پر پورا اترتا ہو سلیکشن کمیٹی ان امیدواران  کا انٹرویو کر کے کسی ایک کی سفارش کرئے گی

Related posts

  سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن قاضی آفاق حسین انتقال کر گئے 

Ittehad

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مستعفی ہونے سے قبل کالج اساتذہ کو پے پروٹیکشن دینے کے احکامات جاری کیے

Ittehad

لاہور ڈویژن کے کالج اساتذہ 19 مارچ کو سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کریں گے

Ittehad

Leave a Comment