لاہور،(نامہ نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سیکشن آفیسر اسٹبلشمنٹ میل ون کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے نام ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ان آٹھ خالی پوسٹوں کے لیے اہل امیدواران کے پینلز جلد از جلد بھجوائے جائیں ان میں ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ،ڈائریکٹر سرگودھا ،ڈائریکٹر راولپنڈی ،ڈپثی ڈائریکٹر گوجرانولہ ،ڈپثی ڈائریکٹر شیخوپورہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر راجن پور ،پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج میلسی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج چنیوٹ شامل ہیں امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ اس کی رضامندی ہو ،وہ اس پوسٹ کے لیے موزوں ہو اور وہ اس پوسٹ کی پوسٹنگ کے معیار پر پورا اترتا ہو سلیکشن کمیٹی ان امیدواران کا انٹرویو کر کے کسی ایک کی سفارش کرئے گی