2024 Latest News Press Releases

الیکشن ڈیوٹی پر متعین افسران اپنے ووٹ بذریعہ پوسٹل بیلٹ کاسٹ کر سکتے ہیں

یہ ووٹ بجھوانے کی آخری تاریخ 22 جنوری 2024 مقرر ہے

لاہور ۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔قومی الیکشن آٹھ فروری 2024 کو ہونے جا رہے ہیں معذور افراد اور ایسے سرکاری ملازمین جن کی ڈیوٹی بطور پریذائیڈنگ آفیسرز/اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز لگائی گئی ہو ان کے لیے پولنگ والے دن پولنگ سٹیشن جا کر ووٹ پول کرنا ممکن نہیں ہوتا ایسے افراد کے لیے ایکشن قوانین میں پوسٹل بیلٹ کی سہولت رکھی گئی ہے وہ اپنے ریٹرننگ آفیسر کو ووٹ منگوانے کے لیے ایک درخواست جو مجوزہ پرفارما پر ہو بھجوائی جاتی ہے فارم پر کے بھجوانے کے لیے ووٹ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنا لازم ہوتا ہے اس مقصد کے لیے آپ موبائل فون پر اپنا شناختی کارڈ نمبر پر 8300 پر سینڈ کریں ووٹ کے بارے میں تمام معلومات مثلاً ووٹ کا نمبر ، وارڈ نمبر قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر ساری تفصیل ا جائے گی ان سارے کوائف کے آنے پر آپ آسانی سے وہ فارم پر کر سکیں گے دستخط اور متعلقہ جگہ پر انگوٹھے کو نشان لگائیں گے اسے آپ اپنے ادارے کے سربراہ سے تصدیق کروا کر اپنے ڈیوٹی لیٹر اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کو بھجوائیں گے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے الگ الگ درخواستیں دیں گے درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے کچھ روز بعد آپ کے فارم پر درج ایڈریس پر بیلٹ موصول ہو گا آپ اسے بذریعہ ڈاکے بھی بھجوا سکتے ہیں یا خود جا کر پریذائیڈنگ آفیسر کے دفتر میں وہاں رکھے گئے بیلٹ بکس میں ڈال سکتے ہیں

Related posts

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چارج سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فرخ نویدکے حوالے

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن منٹس تو منظور ہو کر ا گئے ہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔

Ittehad

  پنجاب یونیورسٹی اساتذہ  آج سپشل الاونس اکیس کے لیے وائس چانسلر کا گھیراؤ کریں گے

Ittehad

Leave a Comment