2024 Latest News Press Releases

گورنمنٹ کالج وہاڑی کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری

پروفیسر ملک ارشاد حسین اور سجاد صدیقی کی زیر صدارت پروقار تقریب ، انجم جیمز پال اور مظہر حسین گجر مہمانان خصوصی تھے

وہاڑی ۔۔نمائندہ خص،وصی ۔۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن لوکل یونٹ کی تقریب حلف برادری گورنمنٹ کالج وہاڑی کے ہال میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ارشاد حسین ملک اور صدر پیپلا ملتان ڈویژن نے مشترکہ طور پر کی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر پیپلا پروفیسر
مظہر حسین گجر اورانفارمیشن سیکرٹری پیپلا انجم جیمز پال تھےنظامت کے فرائض پروفیسر اکبر ساقی نے ادا کیے تقریب کے میزبان سیکرٹری پیپلا ملتان ڈویژن پروفیسر راؤ محمد افتخار تھے ضلعی منتخب صدر ، مصطفٰی عباسی،صدر لوکل یونٹ اکرام غنی ، نائب صدر پروفیسر راؤ رضوان جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ریاض خاں دولتانہ فنانس سیکرٹری پروفیسر حمزہ اور انفارمیشن سیکرٹری پروفیسر شیخ عمر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا پروفیسر ارشاد حسین ملک نے حلف لیا تقریب سے ملک ارشاد حسین ۔انجم جیمز پال ۔مظہر حسین گجر اور دیگر نے شرکاء اساتذہ سے خطاب کیا انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی حلف اٹھانے والوں کو مبارکباد کے ساتھ ان کی ذمہ داریاں یاد دلائیں مرکزی ایسوسی ایشن اور ڈویژنل باڈیز جو کاوشیں اپنے طور پر اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ اشتراک سے پے پروٹیکشن ۔لیو انکیشمنٹ ۔تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے جو کاوشیں کر رہی ہیں ان کی پیش رفت سے آگاہ کیا بعد میں ایک پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

Related posts

مساوی سرٹیفکیٹ:کیمبرج سٹوڈنٹس کے لئے رعایت کی پالیسی منظور

Ittehad

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ضرورت مند طالب علموں کے لیے ایچ ای سی کے سکالرشپ

Ittehad

ہائی کورٹ نے جامعہ ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیا

Ittehad

Leave a Comment