2023 HED News Latest News

ٹرانسفر آرڈرز  تبدیل ڈاکٹر میمونہ مشتاق کو وائس پرنسپل کی بجائے پروفیسر اف سائیکالوجی تعینات کر دیا

پہلے انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں وائس پرنسپل تعینات کیا گیا جس پر سٹاف کو اعتراض تھا کہ میل کالج میں خاتون کو  ایڈمنسٹریٹر  تعینات  نہ کیا جائے دوم یہ انتظامی پوسٹ پر پینل بنا کر اس پر سرچ کمیٹی انٹرویو کرتی  ہے گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں وائس پرنسپل کی باقاعدہ پوسٹ ہے اور اس پر مستقل پوسٹنگ سیکریٹریٹ سے کی جاتی ہے

 لاہور،(نمائندہ خصوصی)ہائر ایجوکیشن پنجاب نے چند روز قبل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں وائس پرنسپل کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی منتظر پروفیسر اف سائیکالوجی ڈاکٹر میمونہ مشتاق کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس  پر انہوں نے جوائن نہ کیا اور اب ان آرڈرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں وائس پرنسپل کی انتظامی پوسٹ کی بجائے فیکلٹی کی پوسٹ گریڈ بیس کی خالی آسامی پروفیسر اف سائیکالوجی تعینات کر دیا گیا ہے اور ان آرڈرز پر انہوں نے اج جوائن کر لیا ہے ایک نکتہ نظر یہ تھا کہ میل کالج میں کسی خاتون کو  انتظامی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جائے جس پر فیکلٹی کے ممبران کے تحفظات تھے اور سوشل میڈیا پر اس بارے میں اج کل بحث بھی چل رہی ہے

Related posts

کیمبرج یونیورسٹی: 2021ء تک کلاسز صرف آن لائن،البتہ فیس پوری

Ittehad

عرصہ دراز سے غیر حاضر ایک سو نوے مرد لیکچرز کو شو کاز نوٹس

Ittehad

پاکستانی نو سالہ بچی کا کمیسٹری میں ورلڈ ریکارڈ

Ittehad

Leave a Comment