2023 Latest News Press Releases

سنیارٹی آپ کا حق ہے مگر دوسروں کا جائز حق پامال کر کے نہیں مقدمے بازی کی ترغیب دینے والے رہنما نہیں دشمن ہیں

اس سنیارٹی کی مقدمے بازی میں سب کا ہی نقصان ہوا ماضی اس کا گواہ ہے نہیں معلوم تو  پتہ چلا لیں  اپنے اور اپنے ساتھیوں کے کیرئیر سے ۔ہ کھلیں  پروفیسر غلام مصطفیٰ 

حکومت فی الفور ترقی پر پانے والوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرئے سنیارٹی کے فیصلے کا اطلاق  بعد میں بھی ممکن ہے اگر پرموشنز کا یہ موقع ضائع ہوا تو تو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے

پنڈی کے شیخ رشید والے کالجز کی ڈے ون سے ریگولرائزڈ اساتزہ کرام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اور دوسروں کے کیرئر کو مقدمے بازی کی نزر ہر گز نہ کریں ۔ خصوصأ اس وقت جب ان کے پاس ریٹائر منٹ میں تھوڑا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ہمارا نیک نیتی سے مشورہ ہے کہ ڈی پی أئ أفس کی ٹینٹیٹو سنیارٹی کو قبول کر لیا جاۓ اور پی ایس ٹی سے کیس واپس لے لیا جاۓ کیونکہ 15مئ کو ہونے والی PSB میں پروموٹ ہونے والی خواتین کے منٹس أنے تک موجودہ ٹینٹیٹو لسٹ فائنل لسٹ بن چکی ہو گی اور اس میں انوملی پیدا ہو چکی ہو گی کہ سئینئرز ابھی گریڈ 18 میں ہوں جبکہ جونیرز کی پی ایس بی بھی ہو چکی ہو۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ڈیپارٹمنٹ کو پروموٹ ہونے والی خواتین کے پوسٹنگ أرڈرز سے پہلے پہلے ایک سپیشل پی ایس بی کرانا پڑے گی اور اس طرح سب کو فوری گریڈ19 مل جاۓ گا۔ رہی بات لٹیگنٹ سپیشلسٹ کی تو وہ کالج کمیونٹی میں ایک گمراہ کن کردار سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔
خدارا یہ اساتذہ رہنما نہیں ۔یہ ہمدردی کے نعرے لگا کر مسائل میں مبتلا افراد کو مسیحائ کا جھانسہ دیکر ان سے پیسے اکٹھے کرتے ہیں۔ کچھ وکیل کو کھلاتے ہیں کچھ خود اور کچھ ججوں کے ریڈر کو اور اس طرح حکم امتناعی حاصل کر کے دونوں گروپوں کا نقصان کرواتے ہیں۔ماضی میں 2011 کے سات سو ڈائریکٹ سلیکٹیز اور ایک سو پروموٹیز اس عذاب کو بھگت چکے ہیں وہ گروپ جو سات سو افراد پر مشتمل تھا اور وہ پی ایچ ڈی/ ایم فل کر کے اس امید پر پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ڈائریکٹ سلیکٹ ہوئے تھے کہ کیرئیر بہتر ہو جائے گا مگر وہ اس نام نہاد ایکسپرٹی کی بھینٹ چڑھ گۓ اور 2017 کی بجاۓ 2022 میں پروموٹ ہوۓاور وہ بھی میری کوششوں سے صلح صفائی کرانے پر۔ اس مقدمے کا فائدہ کس کا ہوا اور نقصان کس کا ہوا ؟ ان سات سو ڈائریکٹ سلیکٹز کی فی کس چھ انکریمنٹس اورٹوٹل 4200 سالانہ تقریبا سترہ کروڑ چالیس لاکھ کا انکو نقصان جبکہ پنجاب محکمہ خزانہ کا فایدہ ہوا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے بقول حکومت پنجاب ان کی ممنون ہے اور انہیں کوئی تمغہ دینے کا سوچ رہی ہے اسی طرح جن کے خلاف مقدمہ تھا وہ ایک سو کے قریب تھے ان میں سے کافی ریٹائر ہوگئے اور باقیماندہ کا بھی اسی تناسب سے نقصان ہوا۔ اتنی بڑی تعداد کا نقصان کروانے کے بعد بھی یہ باز نہیں آئے اور اب کسی اور جھگڑے کے ذریعہ چندہ خوری کا سوچ رہے ہیں۔ اس وقت اٹھ نو سو خاندان ان کی ایذا پسندی کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے۔الٹا اپنے آپ کو رہنما کے طور پر پیش کر رہے ہیں یاد رکھیے کبھی کوئی نفاق ڈالنے والا ۔ عدالتوں کی راہ دکھانے والا ہمدرد اور رہنما نہیں ہوتا بلکہ ذاتی مفاد کا اسیر ہوتا ہے ۔ میری أپ سے گزارش ہے کہ اس قسم کے بہروپ کے جال میں مت أئیں ۔ اپنی فوری پروموشن لیں کیونکہ چند نمبر سنیارٹی کے أگے پیچھے ہونے سے أپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ گریڈ 20 کے راستے میں ریٹائرمنٹ پڑتی ہے۔

Related posts

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا سے جاں بحق

Ittehad

ریکارڈنگ بھیجوانے پر ہمارے تحفظات ہیں وزیر تعلیم اور سیکرٹری کو اگاہ کر دیا

Ittehad

  بلوچستان پروفیسرز  اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا ملک بھر کےمطالیاتی دورے کے دوران لاہور امد

Ittehad

Leave a Comment