2023 Latest News Press Releases

لیو انکشمنٹ کے نئے رولز کا نوٹیفکیشن ریٹائر ہونے والے ملازمین کا معاشی قتل ہے فی الفور واپس لیا جائے

گریجویٹی اور پنشن بارے افواہوں کی تردید کی جائے اور اگر ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے تو اس سے باز رہا جائے

اگر ایسا نہ ہوا تو ملازمین کی مختلف تنظیمیں مل کر ایسا روز دار احتجاج کریں گی کہ حکومتی بنیادیں ہل کر رہ جائیں گی

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی جسے پریس ریلیز کی صورت میں اشاعت کے لیے بھجوایا جا رہا ہے قراداد میں حکومت پنجاب کے عارضی حکمرانوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل فیصلے وہ کر ہی نہیں سکتے لہذا طبع آزمائی سے حتی الامکان پرہیز کریں لیو انکشمنٹ ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین کا استحقاق ہے اسے نصف تک کم کر دینے کی جو سالازمین مسترد کرتے ہیں اور وہ کسی صورت ایسا ہونے نہیں دیں گے ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ ایسے غلط رولز کو فی الفور واپس لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملازمین کی مختلف تنظیمیں مل کر ایسا احتجاج کریں گی کہ کچی حکومت اس میں بہہ جانے گی مرکزی قائدین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پنشن اور گریجویٹی۔ ارے گردش کرتی خبروں کی فوری تردید کی جائے اور اگر کوئی ایسا ارادہ رکھتی ہے تو اس سے باز رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے

Related posts

ڈیپارٹمنٹل پرموشن کیمٹی کا اجلاس 28 مارچ کو طے ہوگیا چالیس کیسز تاحال نہیں پہنچ پائے

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2022 کے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کا اعلان کر دیا 

Ittehad

دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت ملے گی رول سترہ اے بحال

Ittehad

Leave a Comment