2022 Latest News Press Releases

نئے پی ایچ ڈی کی ایچ ای سی کی سرپرستی میں ایک سالہ تجرباتی عارضی ملازمت

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ایک اشتہار دیا ہے جس میں نے نئے بے روزگار نئے پی ایچ ڈی کو پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایک سالہ تجرباتی عارضی ملازمت فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں  امیدوار جو پاکستان و آزاد کشمیر کے رہائشی ہوں اور زیادہ سے زیادہ عمر چالیس سال ہو جو دو سال پہلے مکمل کی ہو امیدوار کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور۔ شدہ جرنل میں دو ریسرچ پیپرز چھپ چکے ہوں مستقل ملازم درخواست دینے کے اہل نہیں البتہ غیر مستقل اور کنٹریکٹ ملازم درخواست دینے کے اہل ہیں ایسے ملازمین اپنے ادارے سے یہ یقین دہانی جمع کروائیں گے کہ منتحب ہونے کی صورت میں انہیں فارغ کر دیا جائے گا جب وہ استعفیٰ دیں گے نان گزیٹڈ کے لیے یہ سہولت ہو گی کہ وہ سابقہ ملازمت کا  استحقاق رکھ سکیں گے منتحب امیدواران کو نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ ایک ماہ کی مفت ٹریننگ دلوائی جائے گی کسی بھی مقامی یونیورسٹی میں  بطور آئی پی ایف پی فیلو ایک سال کام کریں گے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن انہیں ایک لاکھ روپے مشاہرہ ادا کرئے گا دلچسپی رکھنے والے امیدواران اٹھارہ فروری تک ان لائن درخواست دیں گے مگر اس سے قبل وہ تین ہزار روپے کا نا قابل واپسی  اشتہار میں دئیے گئے اکاؤنٹ نمبر پر بطور پراسیسنگ فیس جمع کروائیں گے اور درخواست شناختی کارڈ کی کاپی اور بنک میں جمع کروائی گئی فیس کی اصلی رسید اشتہار میں دئیے گئے اسلام آباد کے ایڈریس پر بھجوایئں  اہل امیدواران کا چھ مارچ دو ہزار بائیس کو ٹیسٹ لیا جائے گا مزید تفصیل ذیل میں دئیے گئے اشتہار میں دیکھ سکتے ہیں

Related posts

پنجاب یونیورسٹی کے جوان سال پروفیسر کا انتقال پر ملال

Ittehad

آئندہ سال سے بی ایس کالجز میں مارکیٹ کے لحاظ سےمضامین متعارف کروائے جائیں گے

Ittehad

بورڈ امتحانات میں مارکس امپرومنٹ لیے  کے لامحدود  چانسز کی اجازت

Ittehad

Leave a Comment