2025 General Notifications Latest News

موجودہ پیشن کو بیسلائن پینشن بنانے کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

یکم جنوری 2025 کو پینشنرز کو ملنے والی پنشن بیسلائن قرار دے دی گئی نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

آئندہ ریٹائر ہونے والوں کی گراس پینشن منفی کیموٹیٹڈ حصہ بیسلائن پنشن کہلائے اور یہ ہمیشہ کے لیے مستقل کر دی جائے گی جب بھی وفاقی حکومت پینشن میں اضافہ کرئےگی بیسلائن پینشن پر ہوگا اور اس کو بیسلائن میں ضم نہیں کیا جائے گا اور اس کا الگ حساب رکھا جائے اور آئندہ ہونے والا اضافہ اس پر نہیں ہوگا پے اور پینشن کمیشن ہر تین سال بعد بیسلائن پینشن کا جائزہ لیا کرئے گا

کیموٹیٹڈ پورش کی مدت ختم ہونے پر رہسٹوریشن بیسلائن کی بنیاد پر ہوگی ان ہدایات کا اطلاق آج یعنی یکم جنوری 2025 سے ہو گیا ہے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )حکومت پاکستان کے محکمہ فنانس ڈویژن نے آج یکم جنوری 2025 کو ایک آفیس میمورنڈم جاری کیا ہے جس کے مطابق پینشن میں آئندہ ہونے والے اضافے کے طریق کار کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے اس خط کے مطابق پرانے وفاقی ملازمین کو آج ملنے والی پینشن کو بیسلائن پینشن قرار دے دیا گیا ہے اور آج کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی گراس پینشن منفی کیموٹیٹڈ پنشن بیسلائن پینشن قرار پائے گی یہ بیسلائن پنشن ایک کانسٹنٹ فیکٹر کے طور پر الگ رہے گی آئندہ ہونے والا پینشن میں اضافہ اس کی بنیاد پر تو ہوگا اس میں ضم نہیں ہوگا اور اس کا حساب الگ رکھا جائے گا اور اس اضافے پر کوئی اصافہ نہیں ہوگا مدت پوری ہونے کیموٹیٹڈ پورشن والا پنشن کا حصہ بھی بیسلائن پنشن کی بنیاد پر ہوگا البتہ پے اینڈ پینشن کمیشن ہر تین سال بعد بیسلائن پینشن کا جائزہ لیا کرئے گا یہ نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری آر تھری نایاب سید نے وفاقی فنانس ڈویژن کے ایما پر جاری کیا ہے

Related posts

کمرے کتابوں سے بھر دئیے،طلباء کھلے آسمان تلے

Ittehad

خواتین آسسٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 910 تا 1100 تکمیل کے آخری مراحل میں 

Ittehad

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو کل سے کھول دیاگیا ہے

Ittehad

Leave a Comment