2025 HED News Latest News

ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز)کی بھرتی کے لیے معیار کا تعین کر کے نوٹیفا ئی کر دیا گیا

ایجوکیشنل کوالیفیکیشن کے 10 نمبرز ، گذشتہ پانچ سالانہ رپورٹس کے دس نمبرز ، متعلقہ سکیل کی پوزیشن کے دس نمبر ، تحریری امتحان کے تیس نمبرز ،گذشتہ پانچ سالوں کے دوران انتظامی پوسٹوں پر کام کرنے کے تجربے کے بیس نمبرز

امیدواران کا30 نمبروں کا تحریری امتحان بھی لیا جائے گا

بیس نمبرز انٹرویو کے لیے رکھے گئے ہیں ان کو مزید تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے مینجمنٹ کے رحجان کے سات نمبرز ۔لیڈرشپ کوالٹی کے سات نمبرز اور ابلاغ کی مہارت اور متعلقہ مضمون کے نالج کے لیے چھ نمبرز مختص کیے گئے ہیں

امیدوار کا اپنے پرنسپل سے این او سی بنوا کر لانا ،تحریری امتحان کو پاس کرنا ۔نو انکوئری/ نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ اور آنٹی کرپشن کی انتظامیہ سے کلیرنس سرٹیفکیٹ ضروری شرائط ہیں

لاہور( نمائندہ خصوصی ) کمپیٹنٹ اتھارٹی سےمنظوری کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلعی سطح کے آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے لیے بھرتی کے نیا نظر ثانی شدہ معیار کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایجوکیشنل کوالیفیکیشن کے لیے دس نمبرز رکھے گئے ہیں اگر امیدوار بیرون ملک سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتا ہے تو اس کے دس نمبرز اگر مقامی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے تو اس کے سات نمبرز بیرون ملک سے ایم فل کے پانچ جبکہ مقامی ایم فل ڈگری کے تین نمبرز دئیے جائیں گے گذشتہ پانچ سالانہ خفیہ رپورٹس کے دس نمبروں کی تقسیم یوں ہوگی گڈ رپورٹ کا آدھا نمبر ہوگا ٹوٹل ڈھائی نمبرز ، ویری گڈ اے سی آر کا ایک نمبر ٹوٹل پانچ نمبرز جبکہ غیر معمولی ممتاز اے سی آر کے دو نمبرز ٹوٹل دس نمبرز دئیے جائیں گے جس گریڈ میں کام کر رہا ہوگا اس کی سنیارٹی لسٹ میں اگر ایک تا سو نمبرز کے اندر ہوگا تو دس نمبرز ،،اگر 101 سے 200 نمبرز تک ہوگی تو آٹھ نمبرز ،، 201 سے 300 تک ہوگی تو چھ نمبرز ہونگے، 301 سے 400 تک ہو تو چار نمبرز ،اگر 401 سے 500 تک ہو تو دو نمبرز اور اگر سنیارٹی نمبر پانچ سو کے بعد ہو تو ایک نمبر میرٹ شمار ہوگا گذشتہ پانچ سال کے دوران انتظامی تجربے کےیے چار نمبرز فی سال کے حساب سے میرٹ میں شمار کیے جائیں گے کمپیٹنٹ اتھارٹی کی جانب سے تقرری کی صورت میں نمبر شمار کیے جائیں گے جیسے پرنسپل، ڈی ڈی او ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،سیکشن آفیسر یا ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر کام کیا ہو ٹوٹل بیس نمبرز ان تمام کے کل نمبرز 50 بن گئے ایک تحریری امتحان لیا جائے گا جس کے ٹوٹل 30 نمبرز ہونگے جس میں ساٹھ فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی ہے یعنی 18نمبرز ۔کم نمبرز حاصل کرنے والا امیدوار مقابلے سے باہر ہو جائے گا اس کے بعد بیس نمبرز کا انٹرویو ہوگا جس میں مینجمنٹ کا رحجان سات نمبرز ،لیڈر شپ کوالٹی کے سات نمبرز اور ابلاغ کی مہارت اور مضمون میں نالج کے چھ نمبرز رکھے گئے ہیں ان سب کا میرٹ بنایا جائے گا

Related posts

پنجاب کی پچیس یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

کلاسز اور ٹریننگ دونوں ایک ہی وقت کیسے ممکن ہے ڈی پی آئی کالجز ہوش کے ناخن لیں

Ittehad

کالجز میں جدید رجحانات کے مضامین متعارف کروانے کا منصوبہ

Ittehad

Leave a Comment