2024 General Notifications Latest News

پنجاب حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

یہ رولز دو دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہونگے ترمیم نمبر میں رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے والوں میں پینشن میں دو فیصد سے دس فیصد تک کٹوتی کی جائے گی ایک دوسری ترمیم کے مطابق ائندہ پنشن کا حساب آخری تنخواہ کی بجائےسروس کے اخری تین سالوں کی تنخواہوں (بشمول پرسنل) کی اوسط پر کیا جائے گا ایک تیسری ترمیم فیملی پنشن کے حالیہ رولز میں کی گئی ہے جس کے مطابق اس طرح کی پنشن کو شریک حیات کے دس سال یا دوسری شادی کے پیریڈ تک محدود کر دیا گیا ہے

ایک اور ترمیم کی گئی ہے جس کی رو سے پنشن کمیوٹیشن کی حد اب 35 کی بجائے 25 فیصد کر دی گئی ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی) محکمہ خزانہ پنجاب نے کل دو دسمبر 2024 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پنشن ،فیملی پنشن اور اس سے ملحقہ دیگر مراعات جو ملازمین کو حاصل تھیں ان میں تخفیف کمی یا یکسر ختم کر دیا گیا ہے پہلی ترمیم کے مطابق 55 سے لیکر 59 سال تک رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں دو فیصد سالانہ کے حساب سے کٹوتی کی جائے گی 59 سال کی عمر میں دو فیصد 58 سال کی رضاکارانہ پنشن پر چار فیصد 57 سالہ پر چھ فیصد 56 سالہ پر آٹھ فیصد اور 55 سالہ پر دس فیصد کمی کر دی جائے گی ۔دوسری ترمیم کے مطابق اب آئندہ سے پنشن آخری تنخواہ کی بجائے ریٹائرمنٹ سے قبل آخری تین سالوں کی بنیادی تنخواہوں ( بشمول پرسنل پے) کی اوسط تنخواہ پر کیلکولیٹ کیا جائے گا ایک اور ترمیم کے مطابق پنشنرکی موت کی صورت میں اس کے/کی شریک حیات کو دی جانے والی پنشن کو دس سال یا دوسری شادی نہ کرنے کی مدت تک محدود کر دیا گیا ہے ایک سے زائد بیویوں کی صورت میں پنشن کی رقم برابر تقسیم کی جائے گی ایک اور ترمیم کمیوٹیشن کی فیصد میں تبدیلی کر دی گئی ہے اب یہ گراس پنشن کے 35 فیصد کی بجائے 25 فیصد کر دی گئی ہے

Related posts

لیہ ۔۔اتحاد اساتذہ لیہ کی جانب سے الوداع ۔خوش آمدید کہنے کی خوبصورت تقریب

Ittehad

پروفیسروں کی رمضان بازار میں ڈیوٹیاں

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان دھرنے میں غیر مشروط طور پر شامل ہوگی

Ittehad

Leave a Comment