2021 Latest News Obituary

میانوالی کی پروفیسر نذیراں بی بی جوانی میں وفات پا گئیں

گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی کی جواں سال اسسٹ پروفیسرنذیراں بی بی انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً بیالیس برس تھی انہوں نے  2005 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکےبطور لیکچرر فزکس جائن گورنمنٹ کالج برائے خواتین عیسی خیل جوائن کیا اور وہاں کچھ عرصہ بطور پرنسپل کام نامساعد حالات عملہ اور دیگر سہولیات کی کمی کے باوجود بہترین نتائج دیئے ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج برائے خواتین میانوالی  تشریف لے آئیں یہاں بھی اپنی محنت اور قابلیت سے اپنے آپ کو منوا لیا  2017 میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بن گئیں شادی ہوئی مگر کامیاب نہ ہو سکی ایک بچی کی والدہ تھیں کچھ عرصہ قبل برین ٹیومر جیسے مرض میں مبتلا ہوگئیں علاج معالجہ ہوتا رہا مگر کار گر نہ ہو سکا اور وہ بھر پور جوانی میں سیکڑوں شاگردوں ۔درجنوں ساتھی اساتذہ اور نو عمر بچی کو افسردہ چھوڑ کر اگلے جہاں رخصت ہوگیں اتحاد اساتذہ سے وابستہ تھیں اور اساتذہ برادری کے لیے درد دل رکھتی تھیں اتحاد اساتذہ کے تمام لوگ ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے 

Related posts

بیس کالج اساتذہ اور بیاسی غیر تدریسی عملے کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

  اسسٹنٹ پروفیسرز مردانہ کے یہ پچپن کیسز ترقی نہیں ہونے دے رہے ۔کہاں ہیں ابتک بھجوائے کیوں نہیں گئے

Ittehad

مرد لیکچررز کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی کے سات نوٹیفیکیشن جری۔۔تین سو نو اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے

Ittehad

Leave a Comment