2024 Latest News Press Releases

فارم 45 پر اعتماد ۔۔ پولنگ سٹاف پر اعتماد ۔۔ اساتذہ برادری پر اعتماد۔ ۔۔ داد و تحسین کی مستحق

فارم 45 کو بنیاد بنا کر رزلٹ کی درستی کی بات ہو رہی ہے امیدواران اور ووٹرز کسی نے بھی ووٹنگ کے عمل پر انگلی نہیں اٹھائی اتحاد اساتذہ پاکستان کو اپنے اساتذہ پریذائیڈنگ افسران پر فخر ہے البتہ خجل خواری بہت ہوئی ایپ نے رول دیا ریٹرننگ آفیسران کا رویہ تخقیر آمیز اور گستاخانہ تھا سامان کی وصولی اور معاوضوں کے لیے وصولی کے سارا دن لائنوں میں لگایا گیا ناقص حکمت عملی اور ناقص منصوبہ بندی ثابت ہو گئی اب بھی فارم 45 کی تصدیق کے لیے بلوایا جا رہا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے رویے کی پر زور مذمت

واپڈا کا کرپٹ گریڈ انیس کا آفیسر ریٹرننگ جبکہ گریڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر کا آفیسر بطور پریذائیڈنگ آفیسر دھکے کھا تھا ایپ نہ چلی اور نیٹ ورک بند کر دیا ساری خواری پولنگ سٹاف کو اٹھانا پڑی جو قابل مذمت ہے

لاہور ۔۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کونسل کا ایک اجلاس ہوا جس میں حالیہ ہونے والے انتخابات میں ہونے والے واقعات کی بنا پر الیکشن کمیشن کے غیر ذمہ درانہ رویے ،ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ افسران کے تخقیر آمیز اور گستاخانہ رویے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی اس بات پر اظہار تشکر کیا گیا کہ اس مرتبہ کسی نے بھی پولنگ ڈے پر اعتراض نہیں کیا پولنگ کے عمل سے لیکر فارم 45 کے جمع کروانے تک پر معاملہ شفاف ہے جس کو بھی اعتراض ہے اس سے اگلے مراحل پر ہے اس پر ہمیں اپنی برادری پر فخر ہے اور وہ داد و تحسین کی مستحق ہے ایک ماہ تک ٹریننگ اور الیکشن سے ایک روز قبل الصبح سے رات گئے تک مختلف لائنوں میں بھوکے پیاسے کھٹرا رکھا گیا کبھی سامان وصولی کی لائن اور کبھی معاوضے کی وصولی کی لائن کی ذلت آمیز صعوبت ایک ایسا ڈروانا خواب ہے جو زندگی بھر یاد رہے گا مگر صد شکر کہ ہم قوم کے معیار پر پورا اترئے

Related posts

تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع ۔اب تئیس مئی تک بند

Ittehad

ڈائریکٹر /ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر تازہ پینل بھجوائے جائیں 

Ittehad

رہنما اثحاد اساتذہ پروفیسر ابرار اعوان انتقال کرگئے

Ittehad

Leave a Comment