2023 Latest News Obituary

ڈاکٹر شاہد کمال کی نماز جنازہ نماز مغرب پنجاب یونیورسٹی میں ادا ک جائے گی فیصل آباد یونیورسٹی میں ادا کر دی گئی 

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد  کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال جو ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ فیصل آباد یونیورسٹی کے ہائی گراؤنڈ میں ادا  کر دی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں طالب علموں ،اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی ان کی میت کو لاہور لایا جا رہا ہے جہاں بعد از نماز مغرب پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ نماز جنازہ ادا  کی جائے گی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال مدت ملازمت مکمل کر کے 2019میں ریٹائر ہوئے تو انہیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر منتخب کر لیا گیا اب ان کی عمر 64ںرس ہونے کو تھی 
ٹریفک حادثے کی تفصیل یوں ہے کہ وہ لاہور آنے کے لیے فیصل آباد سے نکلے ہی تھے کی ساہی والا انٹر چینج کے پاس گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ قریبی جا رہے آئل ٹینکر  سے ٹکرا گئی اور بری طرح تباہ ہوگئی اندر بیٹھے ڈاکٹر شاہد کمال موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے 

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈاکٹر شاہد کمال کی نمازجنازہ کے مناظر

Related posts

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چکوال کے پندرہ  اساتذہ کامرس کالج میں ایڈجسٹ 

Ittehad

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اخترمحمود ٹرانسفر ،سابق سیکرٹری کو ایڈیشنل چارج مل گیا

Ittehad

مسیحی بہن /بھائیوں کو کرسمس مبارک

Ittehad

Leave a Comment