2021 College News HED News Latest News

پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ مظفر علی ضیاء مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے

پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جڑانوالہ اور سابق چیرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر مظفر علی ضیاء مدت ملازمت مکمل کر کے 29 اگست 2021 کو ریٹائر ہو گئے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سات ستمبر انیس سو پچاسی سے بطور لیکچرار شماریات کیا  براہ راست سلیکشن کے پندرہ نومبر انیس سو چورانوے کو اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا چھبیس ستمبر دو ہزار آٹھ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور پھر ستائیس مئی دو ہزار پندرہ کو پروفیسر آف شماریات بنا دئیے گئے ایک لمبا عرصہ انہوں نے گورنمنٹ کالج جڑانوالہ کے پرنسپل پر فائز رہے اور کامیاب پرنسپل کے طور پر اپنا لوہا منوایا اس دوران چیرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی خالی پوسٹ پر انہیں اس کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا جسے انہوں نے بخوبی سر انجام دیا اتحاد اساتذہ بعد از ریٹائر منٹ رندگی میں اچھی صحت کے ساتھ خوش گوار زندگی کے لیے دعا گو ہے

Related posts

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور زکوٰۃ کی تلاش میں

Ittehad

سوکس کی نو منتخب خواتین لیکچررز کو بھی دوبارہ پوسٹنگ اولیت دینے کے لیے 27 اپریل کو بلا لیا گیا

Ittehad

پروفیسر چوہدری عیش محمد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب پذیرائی کا انعقاد

Ittehad

Leave a Comment