ان کی عمر تقریباً پچپن برس تھی 2002 میں سرکاری ملازمت میں آئے 2009 میں کنٹریکٹ سے ریگولر ہوئے
دو ہزار سترہ میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا
جوہر آباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج جوہر آباد خوشاب کے شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد طارق رانا انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً 55 برس تھی وہ پانچ اکتوبر 1968 کو میانوالی میں پیدا ہے بطور کنٹریکٹ لیکچرنو سمبر2002 سرکاری ملازمت میں آئے پانچ اگست 2009 کو کنٹریکٹ سے ریگولر سروس میں آئے 2017 میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے انہیں ترقی دی اور وہ اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ کے عہدے پر پرموٹ ہوئے اتحاد اساتذہ پاکستان کے منسلک تھے اور آخری دم تک ساتھ رہے دوسرا ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی ان کی بے وقت موت سے بہت افسردہ ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے