2025 College News Latest News

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محمد حمزہ ڈاکٹر محمد حمزہ ہو گئے

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے ڈاکٹر محمد حمزہ نے انگریزی ادب میں مقالہ لکھ کر اور اس کا کامیاب ڈیفنس کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی وہ اس مقصد کے حصول کے لیے آبائی ضلع فیصل آباد چھوڑ کر گورڈن کالج راولپنڈی چلے گئے اورچھ سال وہاں رہ کر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کی

فیصل آباد,( رپورٹر فیصل آباد) گورنمنٹ کالج آف سائنس سمن آباد فیصل آباد کے شعبہ انگریزی کے استاد محمد حمزہ نے انگریزی ادب میں مقالہ لکھا اور اس کا دفاع کر کے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی انہوں نے 2009 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تو پوسٹنگ سمندری ضلع فیصل آباد اپنے آبائی علاقے میں ہی ہو گئی شروع ہی سے ان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی لگن تھی وہ ہجرت کرکے راولپنڈی چلے گئے اور گورڈن گریجویٹ کالج میں تعینات ہوئے وہاں انہوں نے تدریس کے ساتھ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لے لیا اور ابتدائی کورس ورک کے بعد مقالہ لکھ کر یونیورسٹی کو پیشِ کیا جو ایکسٹرنل کو بھجوایا گیا اس کی منظوری کے بعد یونیورسٹی نے انہیں دفاع کے لیے بلوایا کامیابی سے دفاع کے بعد انہیں ڈاکٹریٹ کا حقدار قرار دے دیا گیا اتحاد اساتذہ پاکستان نے ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے

Related posts

پی ایس ٹی نےڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا مسلہ حل کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیدیا

Ittehad

سپریم کورٹ نے غیر قانونی داخلے کرنے پر میڈیکل۔کالج کو ڈھائی کروڈ جرمانہ کر دیا

Ittehad

  جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نے ستاون مرد وخواتین لیکچررز و اسسٹنٹ پروفیسر کو ایم فل / پی ایچ ڈی الاونس منظوری کا نوٹیفکیشن  

Ittehad

Leave a Comment