2022 Latest News Obituary

  بانی انجمن اساتذہ پاکستان اور سابق صدر پروفیسر محمد حفیظ جنجوعہ انتقال کر گئے 

انجمن اساتذہ پاکستان کے بانی اور سابق صدر پروفیسر محمد حفیظ جنجوعہ کل مورخہ دس ستمبر دو ہزار بائیس بروز ہفتہ انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً تہتر برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2009 میں گورنمنٹ کالج چونیاں سے ریٹائر ہوئے تھے انہوں نے تدریسی کیریئر کا آغاز 1976 میں بطور این ڈی وی  پی لیکچرر کیا بعد میں ریگولر ہو کر مستقل لیکچرر بن گئے انہوں نے ایک لمبا عرصہ گورنمنٹ کالج پتوکی میں تدریسی خدمات سر انجام دیں گورنمنٹ کالج چونیاں بنا تو اپنے آبائی قصبے میں ٹرانسفر کروا لی جہاں وہ بارہ جولائی دو ہزار ایک سے گیارہ نومبر دو ہزار تین تک گورنمنٹ کالج چونیاں کے انچارج پرنسپل رہے پروفیسر محمد اسلم ملک مستقل پرنسپل بن کر آئے تو انہوں نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی ادب اپنے فرائض  سنبھالے پھر 2006 میں ڈسٹرکٹ گورنمنت بنی تو انہیں ایک ڈی او ایجوکیشن ضلع قصور تعینات کر دیا گیا ایک سال تک اس فرض کو انجام دیا تو محکمہ ہائر ایجوکیشن نے انہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن میںکچ بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا  کچھ عرصہ اس فرض کو بھی خوش اسلوبی سے انجام دیا واپس گورنمنٹ کالج چونیاں ا کر دوبارہ درس و تدریس کے فرائض سنبھالے اور پھر 2009 میں مدت ملازمت مکمل کر کے اس ادارے سے ریٹائر ہوئے مرحوم اگرچہ انگریزی ادب کے استاد تھے لیکن مذہب سے ان کا والہانہ لگاؤ تھا مولانہ شاہ احمد نورانی سے عقیدت تھی ان ہی کے کہنے پر انجمن اساتذہ پاکستان کی داغ بیل ڈالی اور اس کے پہلے صدر بنے مرحوم ایک خوش اخلاق اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

ان کی نمازِ جنازہ آج گیارہ ستمبر دو ہزار بائیس بروز اتوار بعد از نماز ظہر چونیاں میں ادا کی جائے گی 

Related posts

وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ کے لیے سرکاری ملازمین کی دو دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ

Ittehad

پانچ درجاتی فارمولے اور پے پروٹیکشن پر رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محترمہ آمنہ سعدیہ کی میڈیا گفتگو 

Ittehad

آن لائن ٹراسفرز کھل گئیں،پروفائل مکمل ہونے کی شرط عائد

Ittehad

Leave a Comment