2024 Latest News Obituary

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔مرزا محمد عاصم بھری جوانی میں اللہ کی رحمت میں چلے گئے

ان کی عمر ابھی صرف 38 برس تھی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنے والے تھے وہ بطور اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ معاشیات گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تدریسی فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے ملازمت کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کالج شور کوٹ میں گزار کر کوئی دو سال پہلے ہی ٹوبہ آئے تھے انہیں ایک عرصہ پہلے ہیپیٹائٹس کا مرض لاحق ہوا جس نے جگر کے کینسر کی صورت اختیار کر لی معدہ اور گردے بھی اس سے متاثر تھے اس لحاظ سے انہیں کئی جاں لیوا عوارض کا سامنا تھا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شعبہ اکنامکس کے جواں سال اسسٹنٹ پروفیسر مرزا محمد عاصم بارہ دسمبر 2024 کو باری تعالیٰ کے حضور پیش ہوگئے ان کی عمر ابھی صرف 38 برس تھی خوبصورت ۔ذہین نوجوان تھے انہیں ایک مدت سے ہیپیٹائٹس کا مرض لاحق ہوا جس نے بتدریج جگر کے کینسر کی صورت اختیار کر لی جس نے معدے اور گردوں کو بھی متاثر کر نا شروع کر دیا یوں یہ کئی جان لیوا امراض کی زد میں آ گئے ان کا مردانہ وار مقابلہ کرتے رہے لیکن بلآخر وہ ہار گئے اور بیماریاں انہیں ہم سے اور ان کے بہت سے پیاروں سے چھین کر لے گئیں انہوں نے ایک بیوا ،ایک نوعمر بیٹا اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے ان کا تعلق لیکچرر کنٹریکٹ بیج 2009 سے تھا انہوں نے لیکچرر کا سارا عرصہ گورنمنٹ کالج شور کوٹ میں گزارا اور کوئی دو سال قبل پرموٹ ہو کر آبائی شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ جوائن کیا اس دوران وہ ان دونوں شہروں کے درمیان شٹل کاک بنے رہے اور کچھ سکھ کا وقت آیا تو بیماریوں کے نرغے میں آ گئےان کی نماز جنازہ گلوشالہ قبرستان
میں رات نو بجے ادا کی گئی اور وہاں ہی قبرستان میں تدفین ہوئی ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندان والوں کے دنیاوی مسائل دور فرمائے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

پروفیسر خالد محمود ہاشمی انتقال کر گئے

Ittehad

لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز سمیت تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند ۔نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

چودہ دسمبر کو ہونے والے  608 اسسٹنٹ پروفیسرز  کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment