2025 HED News Latest News

گورنمنٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ میں ضم کر نے کی تجویز 

کامرس کالج میں 15 اساتذہ ،ایک ڈی پی آی اور پانچ غیر تدریسی عملہ اور60 طالب علم ہیں جبکہ ساٹھ کنال اور آٹھ مرلے کا کیمپس ضائع ہو رہا ہے اور ایک بڑا معاشی بوجھ سرکاری خزانے پر ہے اس لیے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس کو گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ میں ضم کر دیا جائے اور اس چگہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہب کے لیے استعمال کیا جائے

لاہور(نامہ نگار ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے حکام کے پیش نظر تجویز ہے کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ لاہور جو گورنمنٹ گریجویٹ سے ملحقہ بلڈنگ میں واقع ہے اس کا رقبہ 27 کنال آٹھ مرلہ ہے میں صرف 60 طالب علم زیر تعلیم ہیں وہاں پندرہ اساتذہ ،ایک ڈی پی آی اور پانچ غیر تدریسی عملہ ہے حکومت کے ذمہ داران نے محسوس کیا ہے کہ یہ خزانے پر ایک بھاری بوجھ اور ایک وسیع کیمپس کا رقبہ ضائع ہو رہا ہے لہذا یہاں 21 ملازمین اور 60 طالب علموں کو گریجویٹ کالج بھیج کر 27 کنال آٹھ مرلہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہب کے طور پر استعمال کی جائے یہ دراصل دوسرا مرحلہ ہے پہلے مرحلے میں 45 کامرس کالجز جو کرائے کی بلڈنگز میں چل رہے تھے ان کو قریب ترین سرکاری کالجز میں ضم کیا گیا دوسری فیز میں اب کمزور انرولمنٹ والے کامرس کالجز کو قریب ترین سرکاری کالجز میں ضم کر کے ان کی بلڈنگز اور رقبے کا بہتر مصرف سوچا جا رہا ہے

Related posts

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے ایسوسی ایٹ کالجز آج سے کھل رہے ہیں

Ittehad

افغانستان کی سرکاری جامعات دو فروری سے کھولی جا رہی ہیں ،طالبات کی حاضری بارے ہدایات واضح نہیں

Ittehad

  پرنسپل ڈاکٹر مجاہد حسین بخآری کے ٹرانسفر آرڈرز واپس۔ بطور پرنسپل کام پر بحال 

Ittehad

Leave a Comment