ترقی پانے والوں میں 107 ایسو سی ایٹ مرد پروفیسرز جنرل کیڈر سے اور بائیس چیف انسٹرکٹر کامرس سائیڈ سے ہیں ترقی پانے والے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد
ترقی کے کیسز اتنی سرعت سے بنا کر پیش کرنے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کی ٹیم داد کی مستحق ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی میٹنگ ہوگئی مذکورہ میٹنگ میں جنرل کیڈر کالجز ونگ کر 107 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور کامرس ونگ کے چیف انسٹرکٹر/ کامرس کالجوں کے پرنسپلز کے 22 کیسز زیر بحث آئے اور تمام اہل امیدواران کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی اب اگلے مرحلے میں میٹنگ کے منٹس تیار کر کے میٹنگ میں موجود تمام ممبران سے دستخط کروائے جائیں گے اور انہیں منظوری کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کی وساطت سے منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو بجھوائے جائیں گے منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو بجھوا کر پوسٹنگ پرپوزل بنوائی جائیں گی ان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چیف سیکرٹری کے ایما پر نوٹیفکیشن جاری کرئے گا
۔