2022 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان کی درخواست پر وزیر اعلی کے اقدامات خوش آئند ہیں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 

وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اجلاس میں خطاب پر اظہار تشکر پرویز الٰہی کےوزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر اتحاد اساتذہ پاکستان نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ ایک مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے الجھے ہوئے معاملات سلجھانے اور نئی ممبر شپ کھولنے کی ضرورت پر غور کی استدعا کی گئی تھی 

وزیر اعلی پنجاب نے فاؤنڈیشن کا اجلاس اٹھارہ اگست کو طلب کیا جس کی انہوں نے صدارت کی سیکرٹری خزانہ ۔سیکریڑی ہاؤسنگ اور  فاؤنڈیشن کے اعلی حکام شریک ہوئے  وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ملازمین پر کم از کم بوجھ ڈالا جائے اور پلاٹ کا حصول ممکن بنایا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی ممبر شپ کھولنے کی بھی کوششیں کی جائے گی 

 وزیر اعلی پنجاب جناب چوہدری پرویز الٰہی نے اٹھارہ اگست دو ہزار بائیس کو پنجاب ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کیا جس میں صوبائی سیکرٹری خزانہ  صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ  اور فاؤنڈیشن کے اعلی افسران نے شرکت کی فاؤنڈیشن کی اس اجلاس کی صدارت جناب وزیر اعلی پنجاب نے کی۔موجودہ مینیجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے بریفینگ   دی  ایڈیشنل چیف سیکرٹری ۔چیرمین پی این ڈی۔سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری ہاؤسنگ اس میٹنگ

یں موجود تھے میٹنگ کے شرکا سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے ممبران کو زیر التوا الاٹمنٹ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں سرکاری ملازمین کی ویلفیئر میریان  ترجیحات میں شامل ہے ریٹائرمنٹ کے وقت  چھت ملازمین کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی  ان سکیموں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کا بطور خاص خیال رکھا جائے اور ملازمین پر رقم کی ادائیگی کا بوجھ کم از کم ڈالا جائے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی سکیموں کو پوری طرح ڈویلپ کر  کے ملازمین کو سہولت دی جائے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پہلے ممبران کو پلاٹ دینے کے ساتھ ساتھ نئی ممبرشپ کی تجویز بھی زیر غور ہے یاد رہے کہ  جب وہ سپیکر اسمبلی تھے تو اس وقت بھی پروفیسر عبد الخالق ندیم کی سر براہی میں پی پی ایل اے کے ایک وفد نے ان کو ایک عرضداشت پیش کی تھی جس میں ان اقدامات کی استدعا کی تھی اور انہوں نے وعدہ کیا تھا اب جب وہ ایک با اختیار وزیر اعلی بنے تو انہیں مبارکباد کے ساتھ یاد دہانی کا ایک خط ارسال کیا اس پر مزید اقدامات کے لیے اتحاد اساتذہ نے ایک ملاقات کی درخواست کی ہے جو جلد متوقع ہے

Related posts

ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن کو صدمہ

Ittehad

الیکشن ٹریننگ نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی پنجاب کے 8.3 فیصد ملازمین غیر حاضر ہیں

Ittehad

انسٹھ ویٹنگ پوسٹنگ مرد و خواتین لیکچررز کی پوسٹنگ ارڈرز جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment