HED News Latest News

وائس چانسلرزاجلاس میں میڈیکل سٹوڈنٹس کاامتحان لینے کا فیصلہ،داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز


لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا کے تناظر میں میڈیکل کے امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ملتوی شدہ سپلیمنٹری امتحانات جون میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں انٹری ٹیسٹ لازمی کروانے کی تجویز پیش کی جو ستمبر کے آخر تک لیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کو بغیر امتحانات اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کر سکتےبغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ کرنے سے میڈیکل ایجوکیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔پروفیسر عامر زمان نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے، یونیورسٹیوں کا اکیڈمک سیشن وقت پر ختم ہوگا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ غیر ممالک میں پھنسے طلبہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر خصوصی سپلیمنٹری امتحانات لیا جائے گا۔ ایسے امیدوار جو غیر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے لیے متعلقہ ادارے کے سربراہ سرٹیفکیٹ دیں گے۔کسی بھی امیدوار کو امتحان پاس کرنے کیلئے رعایتی نمبر کسی صورت نہیں دیے جائیں گے۔اجلاس میں وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان ،وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چودھری، پرنسپل سیمز پروفیسر محمود ایاز کی شرکتپروفیسر اعجاز حسین، ڈاکٹر خالد چیمہ، ڈاکٹر ثاقب محمود، ڈاکٹر اسد ظہیر کی شرکتوی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، پرنسپل آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج پروفیسر سروش کی ڈائریکٹر سپیرئر کالج یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان، پروریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر شاہد ملک نے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بھی کہا گیا کہ میڈیکل یونیورسٹیاں ایف ایس سی کے امتحانات اور انٹری ٹیسٹ کروانے کی حامی ہیں، پروفیسر جاوید اکرم اس حوالےسے پی ایم ڈی سی اور وفاقی حکومت کو تجاویز پیش کریں گے، پروفیسر جاوید اکرم گورنر پنجاب سے درخواست کریں گے کہ اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کریں،

Related posts

ایک مرتبہ پھر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

دس کالج اساتذہ کو پی ایچ ڈی / ایم فل الاونس کی منظوری

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی فیکلٹی سیٹوں کے انتخابات

Ittehad

Leave a Comment