2024 Latest News University / Board News

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیں میٹرک کے امتحانات اگلے سال چار مارچ سے شروع ہونگے

داخلہ فیس و داخلہ فارم بجھوانےکی تاریخوں میں توسیع کر دی گئی ہیں اب بغیر لیٹ فیس کے داخلے چھ دسمبر تک بجھوانے جا سکیں گے ڈبل فیس کے ساتھ سات سے بیس دسمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ اکیس دسمبر سے دو جنوری 2025 تک بجھوانے جا سکیں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمینز نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے امتحان کے انعقاد اور داخلہ فیس بجھوانے سمیت شیڈول کا اعلان کر دیا اس ضمن میں سیکرٹری پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمینز نے نوٹیفیکشن کر کے تمام تعلیمی بورڈز کو بھیج دیا ہے جو اپنے اپنے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کریں گے ۔شیڈول کے مطابق اس مرتبہ میٹرک کے امتحانات کا آغاز چار مارچ 2025 سے ہوگا سکولز سے سنگل فیس کے ساتھ داخلے بجھوانے جانے کا آغاز ہوچکا ہے چھ دسمبر تک جاری رہے گا ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ داخلے سات دسمبر سے بیس دسمبر تک بجھوائے جا سکتے ہیں ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے بجھوانے کی تاریخ اکیس دسمبر 2024 سے 2 جنوری 2025 تک ہے

Related posts

convocation week .GCS,GCU,GCW samanabad nd GICW cantt

Ittehad

کالجز کھل گئے اساتذہ و طالب علم خوش حاضری معمول کے مطابق

Ittehad

راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر کی خالی نشست کے لیے اہل امیدوار درخواست دیں

Ittehad

Leave a Comment