2025 General Notifications Latest News

میٹرک آرٹس میں پاس کرنے والے انٹر سائنس میں داخلہ لے سکیں گے

یہ فیصلہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین کے 183ویں اجلاس میں جو چار اور پانچ دسمبر 2025 کو منعقد ہوا میں کیا گیا اس کو ایحنڈے میں لانے سے اس ضمن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت کی گئی ان سب کا جواب مثبت میں آنے پر انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین میں اس کی منظوری حاصل کی گئی اس فیصلے کا اطلاق سالانہ امتحان 2026 سے ہوگا باقی فیصلے داخلے دینے والے اداروں پر چھوڑ دیے گئے کہ وہ داخل کی اہلیت کا کیا معیار طے کرتے ہیں

اسلام آباد( ایجوکیشن رپورٹرز) منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اور انٹر بورڈ کوآرڈینییشن نے دو روز قبل ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ایک بہت اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال سے یعنی ،2026 سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے میٹرک آرٹس کے مضامین میں پاس کرنے والے طالب علموں کو جو آئندہ سائنس کے مضامین پڑھنے کے خواہاں ہونگے داخلہ دیں گے یعنی طالب علم پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں داخلہ لے سکیں گے البتہ یہ داخلہ دینے والے اداروں کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے کہ وہ داخلے کا کیا طریقہ کار طے کرتے ہیں مثلا کتنے فیصد مارکس والے ایسا کر سکیں اور کیا وہ سائنسی رحجان دیکھنے کے لیے کوئی ٹیسٹ لیتے ہیں وغیرہ وغیرہ منسٹری نے اس پرپوزل کو پہلے پاکستان انجینئرنگ کونسل ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت کی ان سب کا جواب اس کے حق میں آنے کے بعد اسے 183 ویں اجلاس کے ایجنڈے میں رکھ کر اس کی منظوری حاصل کی

Related posts

  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عدم تعاون کے باعث بالآخر ڈی پی آئی آفیس کا ٹرینگ خود کروانے کا فیصلہ 

Ittehad

میٹرک کے امتحان میں فرائض انجام دینے والے کالج اساتذہ ان ڈیوٹی تصور ہونگے

Ittehad

ڈاکٹر میمونہ مشتاق کو وائس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ تعینات کر دیا گیا 

Ittehad

Leave a Comment