2024 Latest News Press Releases

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اسلام پورہ کی پرنسپل محترمہ شگفتہ عباس ریٹائر ہو گئیں

ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک پر وقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا تقریب پذیرائی میں ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عنصر اظہر ،ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پروفیسر زاہد میاں ،ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر احسن مختار اور لاہور ڈویژن کے مختلف مردانہ و زنانہ کالجوں کے پرنسپلز نے شرکت کی پیپلا کی مرکزی صدر محترمہ فائزہ کو بطور مہمان اعزاز مدعو کیا گیا تھا

لاہور ۔۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور کی پرنسپل میڈم شگفتہ عباس نے پری میچور ریٹائرمنٹ لے لی اور کل یکم جولائی 2024 کواس عہدے سے فارغ ہوگیں انہیں 9 جنوری 2025 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونا تھا ان کی اس ریٹائرمنٹ پر ان کے سٹاف نے ان کی ان گنت خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پر وقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عنصر اظہر ۔ایڈیشنل ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر زاہد میاں ،ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر احسن مختار ،صدر پیپلا پنجاب محترمہ فائزہ رعنا مہمانان خصوصی تھے اس کے علاؤہ مختلف کالجز کے پرنسپلز حاضر سروس و ریٹائرڈ تقریب میں شامل تھے مقررین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر شگفتہ عباس کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا محترمہ فائزہ رعنا صدر پیپلا نے اپنے خطاب میں ان کی علمی خدمات پر سیر حاصل بات کی اور اس دوران اپنے ذاتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوے بتایا کہ ڈاکٹر شگفتہ ان کی بہترین دوست ہیں اور وہ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ میں کولیگز رہی ہیں ڈاکٹر شگفتہ عباس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے چیرمین ڈاکٹر مجاہد عباس کی زوجہ ہیں ڈاکٹر مجاہد عباس بیرون ملک تھے لیکن اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر وطن تشریف لائے ڈاکٹر شگفتہ عباس نے نو اکتوبر1995 میں بطور لیکچرر ریاضی خاپنے کیریئر کی شروعات کی 25 اپریل 2013 اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور 2022 میں دوسری مرتبہ ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ریاضی بنا دیا گیا ان کی انتظامی صلاحیتوں کو بھانپے ہوئے محکمہ تعلیم نے انہیں پرنسپل کے عہدے پر تعینات کردیا محکمہ کے تمام اعلی عہدے داران نے ان کی علمی و انتظامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی محکمہ تعلیم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا یہ پروقار تقریب گلبرگ لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی

Related posts

لیو انکشمنٹ پر نہ کوئی حکم امتناعی ہے نہ نوٹیفکیشن ختم کرنے کا حکم محض شنوائی کی ہدایت ہے

Ittehad

اکیس کالجوں میں پرنسپل بننے کے لئے درخواست دینے کی آج آخری تاریخ

Ittehad

یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے جنرل کیڈر کے اساتذہ اپنی پوسٹنگ ترجیحات سے آگاہ کریں

Ittehad

Leave a Comment