ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے آج جاری ہونے والے ایک لیٹر کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر مردانہ کی پرموشن کوٹہ کی تقریباً ساڑھے چار سو سیٹیں خالی پڑی ہیں ان تمام حضرات نے پرموشن لنک ٹریننگ بھی کر لی ہے اب محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے چھتیس اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو خط ارسال کیا ہے کہ وہ ان مرد لیکچررز سینارٹی نمبر 2101 تا 2558 تک کے پرموشنز کیسز مکمل کرکے ڈی پی آئی آفیس بھجوائیں اور سی آر ڈوذیر کے ہمراہ پی ایل ٹی کے رزلٹ کی کاپی ضرور منسلک کریں