سیاسیات کے 50 مرد لیکچررز کو پانچ اپریل کو گورنمنٹ ایم اے او کالج صبح گیارہ بجے جبکہ سوشل ورک کی 16 خواتین لیکچررز کو چھ اپریل کو گیارہ بجے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں بلایا گیا ہے
ان کی سابقہ پوسٹنگ آرڈرز بقول حکومتی اعلان کے سیٹوں کی تعداد میں اضافے کے باعث منسوخ کیے گئے لیکن قول عوام الناس گھپلے طشت ازبام ہونے کی وجہ سے ایسا ناگزیر ہوگیا تھا
لاہور (نمائندہ خصوصی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے دو ا حکم ناموں کے ذریعے نو منتخب مرد لیکچرر سیاسیات جن کی تعداد 50 ہے اور جن کی احکامات تعیناتی منسوخ کر دیے گئے تھی اور ایسی ہی سوشل ورک مضمون کی سولہ خواتین لیکچرر جن کے بھی ایک مرتبہ احکامات تعیناتی اشو ہونے کے بعد واپس لے لیے گئے تھے ان دونوں مضامین کے نو منتخب لیکچررز کو دوبارہ اپنی پوسٹنگ ترجیح بتانے کی خاطر طلب کیا گیا ہے مرد لیکچررز سیاسیات کو پانچ اپریل دو ہزار تئیس کو صبح گیارہ بجے گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں جبکہ خواتین لیکچررز سوشل ورک کو چھ اپریل دو ہزار تئیس کی صبح گیارہ بجے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور میں بلایا گیا ہے پانے احکامات ۔کی منسوخی اور نئی تعیناتی بارے متضاد آراء پائی جاتی ہیں گورنمنٹ کا نکتہ نظر بتایا گیا وہ یہ ہے کہ بعد میں سیٹوں کی تعداد بڑھ گئی تو ایسا کرنا پڑا تاکہ اچھی جگہوں پر مواقع دیے جائیں جبکہ عوام میں جو چہ میگوئیاں گردش کر رہی ہیں ان کے مطابق پوسٹنگ آرڈرز میں گھپلے ہوئے اور یہ میڈیا تک زیر بحث لائے گئے تو ساکھ بچانے کی خاطر ایسا کرنا ناگزیر ہو گیا