2020 College News HED News Latest News

اتحاد اساتذہ کی رہنما میڈم روبینہ بٹ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئیں

اتحاد اساتذہ کی ایک بہت اہم رکن اور رہنما میڈم روبینہ بٹ آج 31 دسمبر 2020 مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئیں میڈم روبینہ بٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ سے وابستہ تھیں وہ اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے گوجرانولہ میں اساتذہ برادری کے لیے خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ایک فرض شناس استاد بھی تھیں اساتذہ میں وہ ایک ہمہ وقت مددگار ساتھی اور طالبات میں ایک شفیق استاد کے طور پر مشہور تھیں اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان گران قدر خدمات پر اتحاد اساتذہ انہیں سلام پیش کرتی ہے ان کی ریٹائرمنٹ سے ایسوسی ایشن میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جسے پر ہونے میں بہت وقت لگے گا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں لمبی  زندگی اور صحت عطا فرمائے اور وہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہیں  

Related posts

ڈائریکٹرز ہٹانے اور وزیر تعلیم کےبیان پر اتحاد اساتذہ کا رد عمل

Ittehad

پانچویں اور چھٹے بیجز کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا 20 ستمبر سے اغاز

Ittehad

یونیورسٹی اساتذہ کےلیے ٹنیور ٹریک سسٹم کے تحت مشاہروں میں 35 فیصد اضافہ

Ittehad

Leave a Comment